منگل‬‮   14   جنوری‬‮   2025
 
 

انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز پورے ملک میں کامیابی سے کیےجا رہے ہیں: آرمی چیف

       
مناظر: 403 | 18 Feb 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گزشتہ روز دہشت گردی کا نشانہ بننے والے کراچی پولیس آفس (کے پی او) کا دورہ کیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کے پی او کا دورہ کیا، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور کور کمانڈر کراچی بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔
اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی پولیس چیف آفس کا دورہ کیا، آرمی چیف اور وزیراعلیٰ سندھ کو پولیس آفس حملے سے متعلق کور ہیڈکوارٹرز میں بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور وزیراعلیٰ سندھ نے حملے میں زخمی اہلکاروں کی عیادت بھی کی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا نظریہ نہیں ہوتا، گمراہ کن تصورکو لالچ اور دباؤ سے مسلط کیا جاتا ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا انسداد دہشت گردی کے لیے اعتماد اور مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، پاکستانیوں نے ہمیشہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو مسترد کیا اور شکست دی، ہم مل کر خوشحال مستقبل کےلیے اس خطرے پر غالب آئیں گے۔
جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا سکیورٹی فورسز کی توجہ انسداددہشتگردی اورانٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز پر ہے، انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز پورے ملک میں کامیابی سے کیےجا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس چیف کے دفتر پر ہونے والے حملے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے جبکہ حملے میں 3 سکیورٹی اہلکار اور ایک سویلین بھی شہید ہوا تھا۔
دوسری جانب کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملے کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0