بدھ‬‮   4   دسمبر‬‮   2024
 
 

کشمیریوں پر بھارتی مظالم رکوانے کے لئے عملی اقدامات ، او آئی سی کے سکریٹری جنرل مشاورت کے لئے پاکستان پہنچ گئے

       
مناظر: 877 | 11 Dec 2022  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حیسین براہیم طحہٰ تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے رضوان سعید شیخ اور ڈی جی اسلامی تعاون تنظیم فرخ اقبال خان نے سیکرٹری جنرل کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل او آی سی حیسین براہیم طحہٰ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں او آئی سی ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔سیکرٹری جنرل او آئی سی وفد کے ہمراہ آزاد جموں و کشمیر کا دورہ بھی کریں گے.دورہ پاکستان سے قبل سیکریٹڑی جنرل نے کہا تھا کہ او آئی سی مقبوضی کشمیر میں بھارت مظالم رکوانے کے لئے عملی اقدامات کرے گی ۔ ان کا حالیہ دوہ پاکستان اسی سلسلہ میں مشاورت کے لئے ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0