جمعرات‬‮   18   ستمبر‬‮   2025
 
 

آرمی چیف کی وزیر اعظم سے ملاقات ، خطے کی مجموعی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

       
مناظر: 705 | 2 Mar 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر وزیر اعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں افواج پاکستان کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا، قومی سلامتی کے امور پر بھی اظہار خیال کیا گیا اس کے علاوہ دونوں سربراہوں نے خطے کی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔
واضح رہے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کرانے کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد دونوں سربراہوں کی ملاقات بہت اہمیت کی حامل ہے، قوی امکان ہے کہ مستقبل کے حوالے سے اس ملاقات میں کوئی فیصلہ کیا جائے۔