جمعہ‬‮   27   دسمبر‬‮   2024
 
 

عمران خان! تم سیاسی دہشت گرد ہو:مریم اورنگزیب کا بیان

       
مناظر: 552 | 11 Dec 2022  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے ملک میں آتے ہی دہشت گردی واپس آئی کیونکہ وہ ایک سیاسی دہشت گرد ہے۔ ن لیگ راولپنڈی کے زیر اہتمام مقامی ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے گھڑیاں اور ہیرے چوری کیے۔ خانہ کعبہ کے عکس والی گھڑی تک بیچ ڈالی۔ یہ فسادی سازشی، نالائق، نااہل، توشہ خانہ چور ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف صرف ملک و قوم کی خدمت کر رہا تھا۔ نوازشریف کے دور میں لوگوں کے پاس روزگار تھا لنگر خانے نہیں ۔نوازشریف نے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا۔ نوازشریف نے اس ملک کے لیے موٹروے دیا۔میاں نوازشریف ملک سے مہنگائی کو ختم کررہے تھے ۔ جب نوجوانوں کے روزگار کے لئے نوازشریف ملک میں سی پیک لا رہا تھا ۔ اس وقت بھی یہ فسادی سازشی، نالائق، نااہل، توشہ خانہ چور دھرنا کر رہا تھا۔
وزیر اطلاعات نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ 4سال ملک پر مسلط رہنے کے باوجود کہتا ہے کہ میرے پاس اختیار نہیں تھا۔ شہبازشریف نے پنجاب کیلئے خون پسینہ ایک کر کے کام کیا۔ عمران خان اپنے دور میں شروع کیا گیا ایک منصوبہ دکھا دیں۔ نواز شریف نے اس ملک سے دہشت گردی ختم کی لیکن تمہارے ملک میں آتے ہی دہشت گردی واپس آئی کیونکہ تم ایک سیاسی دہشت گرد ہو۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ بغض اور حسد میں مبتلا شخص نے وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف ڈیوڈ روز سے خبر لگوائی جو جھوٹی نکلنے پر ڈیلی میل نے 22 کروڑ عوام سے معافی مانگ لی۔ نالائق توشہ خانہ چور نواز شریف اور شہباز شریف پر الزام لگاتا رہا۔ رانا ثنا اللہ بھی سرخرو ہوئے۔ تم نے چوری نہیں کی تو جواب دو ۔سوال کریں تو سانس بند ہوجاتی ہے۔ وہیل چئیر پر آجاتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آیا تو عمران خان نے الیکشن کمشنر کو گالی دی۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی، سردار نسیم اور دیگر نے کہا کہ اٹک ہو اڈیالہ ہو یا کیمپ جیل، کارکنان پارٹی قائدین کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، نواز شریف عنقریب پاکستان میں ہوں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0