جمعرات‬‮   26   دسمبر‬‮   2024
 
 

ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن میں مصروف پاک فوج کے تربیت یافتہ پولیس اہلکاروں کی کامن کوبرا پکڑ کر باربی کیو پارٹی

       
مناظر: 576 | 12 Apr 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) راجن پورکےکچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں مصروف پولیس اہلکاروں کی سانپ پکڑ کر باربی کیو پارٹی کرنےکی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار سانپ کی کھال اتار کر اس کو مصالحہ لگا رہے ہیں اور لیموں چھڑک رہے ہیں۔ پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ ہم ملک دشمنوں کو بھی اسی طرح لیموں چھڑک کر کھاجائیں گے۔ ایک پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ یہ ہم نے پاک فوج کے اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی) کی زیرکمانڈ ہونے والے انسداد دہشت گردی کے کورس میں سیکھا ہے، وہاں سروائیول ایونٹ میں ہمیں زندہ رہنے اور پروٹین حاصل کرنے کے لیے ایسی چیزیں کھانے کے لیے ہمیں تربیت دی گئی تھی۔ ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو سانپ کو کوئلے پر پکانے کے بعد چٹخارے لے کر کھاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس اہلکار کاکہنا تھا کہ کوبرا سانپ میں وافر مقدار میں پروٹین ہوتی ہے،ذائقہ مچھلی اور مرغی جیسا ہے۔ خیال رہےکہ سندھ اور پنجاب کےکچےکے علاقے میں دونوں صوبوں کی پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0