منگل‬‮   22   اکتوبر‬‮   2024
 
 

آزاد کشمیر، پی پی اور ن لیگ کا پاور شیئرنگ کا فارمولا طے پا گیا

       
مناظر: 681 | 20 Apr 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )تحریک انصاف آزاد کشمیر میں فارورڈ بلاک کے بعد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا پاور شیئرنگ فارمولا طے پا گیا۔ ذرائع کے مطابق چوہدری انوار الحق وزیرِ اعظم منتخب ہوگئے، اسپیکر پیپلز پارٹی اور سینئر وزیر مسلم لیگ ن سے ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 16رکنی کابینہ میں فارورڈ بلاک کے 6، پیپلز پارٹی 6، مسلم لیگ ن کے 4 وزراء ہوں گے۔ ذرائع نے یہ بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر اسپیکر اور مسلم لیگ ن کے کرنل وقار سینئر وزیر ہوں گے۔
واضح رہے کہ چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے بلامقابلہ وزیرِ اعظم منتخب کر لیے گئے، انہیں 52 کے ایوان میں 48 ووٹ ملے جو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی تاریخ کا سب بڑا مینڈیٹ ہے۔ چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے 15 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا ہے، انہیں پی ڈی ایم اور تحریک انصاف نے ووٹ دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0