اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

پہلی بار پاکستانی خاتون برطانیہ کے شاہ چارلس کی مشیرِ خاص مقرر

       
مناظر: 700 | 3 Jul 2023  

 

لندن(نیوز ڈیسک ) برطانیہ کے شاہ چارلس نے پہلی بار برٹش پاکستانی خاتون کو اپنا مشیرِ خاص مقرر کر دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بکنگھم پیلس میں برٹش پاکستانی خاتون بہترین قومی اور بین الاقوامی امور کی ماہر ہیں، نسلی اقلیت سے تعلق رکھنے والی خاتون کو اشتہار کے ذریعے میرٹ پر بھرتی کیا گیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر روز اور برٹش پاکستانی خاتون شاہ چارلس کے پرائیویٹ سیکرٹری آفس کا حصہ ہوں گے، یہ آفس آئینی، حکومتی اور سیاسی امور کے لیے شاہ چارلس کو مشاورت فراہم کرتا ہے۔ برطانوی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ برٹش پاکستانی اعلیٰ سرکاری آفیسر کا عہدہ بادشاہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری کے برابر ہو گا۔ خیال رہے کہ بکنگھم پیلس میں اسسٹنٹ سیکرٹری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے، یہ تقرریاں شاہ چارلس کا برطانیہ کی تمام کمیونٹیز کا بادشاہ ہونےکی ذاتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0