جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

قرآن حکیم کی ایک بار پھر بے حرمتی ، وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت

       
مناظر: 209 | 21 Jul 2023  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے اس شیطانیت کے تدارک کی مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے، او آئی سی کو امت مسلمہ کے احساسات کی ترجمانی اور اس شیطانیت کو رکوانے میں تاریخی کردار ادا کرنا ہے، توریت، انجیل اور قرآن کریم کی بے حرمتی کی اجازت دینے کے فیصلے کو تبدیل کرنے کی مہم چلائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مقدس کتابوں، ہستیوں اور شعائرکی بے حرمتی اظہار کی نہیں دنیا کو مستقل آزار دینے کی آزادی ہے، ان واقعات کا تسلسل اور ترتیب ثبوت ہےکہ یہ اظہارکا نہیں بلکہ سیاسی اور شیطانی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پورے عالم اسلام اور مسیحی دنیا کو مل کر اس سازش کو روکنا ہوگا، شیطان کے پیروکار اُس کتاب کی بے حرمتی کررہے ہیں جس نے انسانوں کو عزت دی، حقوق اور رہنمائی دی، توریت اور انجیل کی بے حرمتی کی اجازت دینے کے فیصلے سے بے حرمتی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ یہ نفرت کا فروغ ہے جس کی عالمی قانون اجازت نہیں دیتا، مذہبی جذبات بھڑکانے، اشتعال انگیزی ،دہشتگردی اور تشدد پراکسانےکے یہ رویے دنیا کے امن کے لیے مہلک ہیں، یہ رویے قانونی اور اخلاقی دونوں لحاظ سے ہی شدید قابل نفرت اور قابل مذمت ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0