جمعرات‬‮   25   جولائی   2024
 
 

سعودی حکومت کی خواتین کو محرم کے بغیر حج کے لیے رجسٹریشن کی اجازت

       
مناظر: 938 | 6 Jan 2023  

 

ریاض(نیوز ڈیسک )سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے سال 1444ھ کے لیے حج ادا کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے “نسک” ایپلی کیشن کے ذریعے اندرون مملکت عازمین کے لیے جلد رجسٹریشن کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
العربیہ نیوز کے مطابق وزارت حج نے خواتین کو محرم کے بغیر حج کے لیے اندراج کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔ خواتین کے لیے محرم کو ترجیحی شرط سے خارج کر دیا گیا ہے۔اسی طرح اس سال حج کرنے کے لیے رجسٹریشن کے لیے کم از کم عمر 12 سال ہو گی، جن لوگوں نے پہلے حج نہیں کیا ان کو رجسٹریشن کے لیے ترجیح دی جائے گی۔ ساتھ ہی شہریوں کے لیے “قومی شناخت” یا “مقامی شناخت” کی موجودگی ضروری ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ سعودی وزارت حج وعمرہ نے وزارت کی ویب سائٹ اور “نسک” ایپلی کیشن کے ذریعے اندرون ملک سے آنے والے عازمین کی جلد رجسٹریشن کی دستیابی کا اعلان کیا ہے۔ جو حضرات رواں سال 1444ھ کے لیے مناسک حج ادا کرنے کے خواہشمند ہیں وہ جلد از جلد اپنی رجسٹریشن مکمل کرائیں وزارت حج مناسک حج کی ادائی کے لیے درخواست کے طریقہ کار کو آسان اور قابل رسائی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے، جو سعودی ویژن 2030 پروگرام کے مقاصد اور اہداف کا حصہ ہے۔

اندرون سعودی عرب سے حج کرنے کے خواہشمند وزارت کی ویب سائٹ لنک https://localhaj.haj.gov.sa یا سمارٹ فون کے لیے “nusuk.sa” ایپلی کیشن کے توسط سے اپنی رجسٹریشن کر کے حج پیکج کے تمام آپشنز کے تحت مناسب پیکج کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0