جمعرات‬‮   3   اکتوبر‬‮   2024
 
 

امریکہ میں بد ترین برفانی طوفان سے 19 افراد ہلاک

       
مناظر: 934 | 24 Dec 2022  

 

نیو یارک (نیوز ڈیسک ) امریکہ موسم سرما کے تاریخی طوفان کی زد میں ہے ، شدید برفباری اور سردہواؤن کے باعث نظام زندگی شدید متاثر ہے جبکہ مختلف حادثات و واقعات میں برفانی طوفان کے باعث 19 افراد ہلاک ہو گئے ۔
رپورٹس کے مطابق ریاست مونٹانا ، جنوبی ڈکوٹا اور وائیو منگ میں درجہ حرارت منفی 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ، نیو یارک ، جارجیا ، کینٹکی سمیت کئی ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ۔ ملک بھر میں 8 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ جبکہ 25 ہزار سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں 15 لاکھ سے زیادہ افراد بجلی سے محروم ہو چکے ہیں ، نیو انگلینڈ ، نیو یارک ، نیو جرسی کے ساحلی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ، نیو یارک سٹی میں ساحی علاقوں کی سڑکیں زیر آب آ گئیں ، گاڑیاں کئی انچ پانی میں ڈوب گئیں ۔
ادھر محکمہ موسمیات نے مشرقی ریاستوں میں اتوار تک خطرناک سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ امریکا کی 60 فیصد آبادی کو موسم سرما کے بدترین اور سرد ترین طوفان کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0