ایران میں جنگی صورتحال؛ طلبہ سمیت 70 سے زئد پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے امریکا سے مذاکرات نہیں کریں گے، ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کا اعلان خطے میں کشیدگی، آئی پی ایل میں غیرملکی پلیئرز کی آمد کو خطرہ ٹی20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کرکٹرز کی جیب پر بھاری پڑ گئی ایرانی حملے پر خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کا مشترکا اعلامیہ جاری ایران کے اسرائیل پر تازہ میزائل حملے، یروشلم اور تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھے ایران کی ملٹری اور سیاسی قیادت ختم کر دی، پاسداران انقلاب ہتھیار ڈال دے، ٹرمپ Pak-Afghan Border Escalation: Air Operations Continue Amid Middle East & Iran Tensions ورلڈکپ میں مایوس کن مہم، سری لنکن ہیڈ کوچ جے سوریا کا بڑا فیصلہ ایران نے وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ اور آرمی چیف عبدالرحیم موسوی کی موت کی تصدیق کردی ایران میں جنگی صورتحال؛ طلبہ سمیت 70 سے زئد پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے امریکا سے مذاکرات نہیں کریں گے، ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کا اعلان خطے میں کشیدگی، آئی پی ایل میں غیرملکی پلیئرز کی آمد کو خطرہ ٹی20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کرکٹرز کی جیب پر بھاری پڑ گئی ایرانی حملے پر خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کا مشترکا اعلامیہ جاری ایران کے اسرائیل پر تازہ میزائل حملے، یروشلم اور تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھے ایران کی ملٹری اور سیاسی قیادت ختم کر دی، پاسداران انقلاب ہتھیار ڈال دے، ٹرمپ Pak-Afghan Border Escalation: Air Operations Continue Amid Middle East & Iran Tensions ورلڈکپ میں مایوس کن مہم، سری لنکن ہیڈ کوچ جے سوریا کا بڑا فیصلہ ایران نے وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ اور آرمی چیف عبدالرحیم موسوی کی موت کی تصدیق کردی

ٹی20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کرکٹرز کی جیب پر بھاری پڑ گئی

Link copied!
ٹی20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کرکٹرز کی جیب پر بھاری پڑ گئی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں ناقص کارکردگی پاکستانی کرکٹرز کی جیب پر بھاری پڑ گئی، پی سی بی نے 50، 50 لاکھ روپے کا جرمانہ کر دیا، درحقیقت اس کا فیصلہ بھارت سے شکست کے بعد ہی ہوگیا تھا۔

ذرائع کے مطابق حکام نے کھلاڑیوں پر واضح کر دیا ہے کہ لاڈ پیار بہت ہو چکا اب پرفارم کیا تب ہی مالی فوائد حاصل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم نیدرلینڈز سے ابتدائی مقابلے میں شکست سے بال بال بچی، پھر امریکا کو بھی ہرا دیا، سری لنکن کنڈیشنز سے واقفیت اور معیاری اسپن بولرز کی موجودگی میں اس بار بھارت کے خلاف بہتر کھیل کی توقع تھی، البتہ ایشیا کپ کے تین میچز کی طرح ناکامی ہی ہاتھ آئی۔

اس کے بعد نمیبیا کو زیر کرکے سپر8 میں تو جگہ بنا لی مگر نیوزی لینڈ سے مقابلہ بارش کی نذر ہوگیا، پھر انگلینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے سیمی فائنل میں رسائی اگر مگر کی محتاج ہوگئی۔

انگلینڈ نے کیویز کو ہرا کر پاکستانی امیدیں جگائیں مگر سری لنکا کے خلاف ٹیم کی بمشکل فتح سے رن ریٹ بہتر نہ ہو سکا، یوں نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں رسائی مل گئی اور گرین شرٹس کا سفر ختم ہوگیا۔ اس کارکردگی سے شائقین کی طرح بورڈ حکام بھی ٹیم سے خاصے ناراض ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں ہر کھلاڑی پر 50، 50 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی کیا جا چکا، حکام نے کھلاڑیوں پر واضح کر دیا کہ لاڈ پیار بہت ہو چکا اب پرفارم کیا تب ہی مالی فوائد حاصل ہوں گے، جب اچھی کارکردگی پر پلیئرز انعام پاتے ہیں تو ناقص کھیل پر جرمانہ بھی بھرنا چاہیے، درحقیقت بھارت سے میچ ہارنے کے بعد ہی ٹیم کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اس وقت قومی کرکٹرز کی سالانہ آمدنی کروڑوں میں ہے، اے کیٹیگری پلیئر کا ماہانہ 45 لاکھ روپے معاوضہ اور آئی سی سی کی آمدنی کا شیئر 20 لاکھ 70 ہزار روپے ہے، بی کیٹیگری کو 30 لاکھ ماہانہ معاوضہ اور 15 لاکھ 52 ہزار 500 آئی سی سی شیئر دیا جاتا ہے۔

سی کیٹیگری کا ماہانہ معاوضہ 10 لاکھ اور آئی سی سی شیئر 10 لاکھ 35 ہزار ہے جبکہ ڈی کیٹیگری کا ماہانہ معاوضہ ساڑھے سات لاکھ اور آئی سی سی شیئر 5 لاکھ 17 ہزار500 ہے، میچ فیس الگ ہے۔

یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک کے سینٹرل کنٹریکٹ میں کسی کو بھی اے کیٹیگری میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی سی بی نے پلیئرز کو مالی آسودگی فراہم کرنے کے لیے ہی پی ایس ایل میں آکشن ماڈل متعارف کروایا، اوپنر صاحبزادہ فرحان نے کچھ عرصے قبل اس حوالے سے شکایت کی تھی کہ انھیں جائز معاوضہ نہیں ملتا، اب اسٹار کرکٹرز کو کروڑوں کے کنٹریکٹس مل گئے لیکن کارکردگی میں فرق نہ آ سکا اس سے حکام ناخوش ہیں۔

جاری ورلڈ کپ میں صاحبزادہ فرحان 383 رنز بنا کر سب سے آگے ہیں۔ حیران کن طور پر دیگر ٹاپ بیٹرز صائم ایوب، سلمان علی آغا، بابر اعظم اور عثمان خان انفرادی طور پر پورے ٹورنامنٹ میں 100 رنز بھی نہیں بنا سکے۔ بولرز میں بھی 10 وکٹیں لینے والے اسپنر عثمان طارق کے سوا دیگر کی کارکردگی اوسط درجے کی رہی۔

اس وقت قومی ٹیم پر مائیک ہیسن کا راج ہے، کپتان سلمان علی آغا کو صرف سامنے رکھا جاتا ہے جبکہ شاداب خان فیصلوں میں شریک رہتے ہیں، وہ اسلام آباد یونائٹیڈ کی وجہ سے ہیسن کے بے حد قریب ہیں۔

ایونٹ سے قبل ہی فخر زمان کو بتا دیا گیا تھا کہ وہ ابتدائی میچز کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے، ان کا درست استعمال نہیں کیا گیا۔ سری لنکا کے خلاف جب فخر کو اوپننگ کا موقع ملا تو 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے 84 رنز بنا کر افادیت ثابت کر دی تاہم تب تک دیر ہو چکی تھی۔

سینیئر بیٹر بابر اعظم توقعات پر پورا نہیں اتر سکے، سلمان بطور بیٹر بدترین ناکامی کا شکار ہوئے جبکہ کپتان کی حیثیت سے بھی ان کے فیصلوں پر سوال اٹھتے رہے، آئندہ چند دنوں میں پی سی بی مزید سخت فیصلے بھی کر سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Link copied!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *