میسی کے والد کے انتقال سے متعلق غلط خبر نشر کرنے پر ٹی وی میزبان نے استعفیٰ دے دیا آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو ٹی20 سیریز میں کلین سوئپ کر دیا واٹس ایپ نے صارفین کے لیے دو نئے اور بہترین فیچرز متعارف کرا دیے برگن اسٹاک: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی وفد سے اہم ملاقات. امریکی صدر کا خصوصی طیارہ 35 سال بعد ریٹائر، قطر کا تحفہ نیا ایئرفورس ون بنے گا 450 فیفا ورلڈ کپ: امریکا نے آسٹریلیا کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی وفاقی حکومت 407 کھرب سے زائد غیر تصویبی لازمی اخراجات کی تفصیلات آج قومی اسمبلی میں پیش کریگی پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کا بھر پور فائدہ عوام کو ہر صورت پہنچنا چاہیے، وزیراعلیٰ مریم نواز پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم انسان ہیں، ایران سے معاہدے میں پاکستان نے مدد کی؛ ٹرمپ میسی کے والد کے انتقال سے متعلق غلط خبر نشر کرنے پر ٹی وی میزبان نے استعفیٰ دے دیا آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو ٹی20 سیریز میں کلین سوئپ کر دیا واٹس ایپ نے صارفین کے لیے دو نئے اور بہترین فیچرز متعارف کرا دیے برگن اسٹاک: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی وفد سے اہم ملاقات. امریکی صدر کا خصوصی طیارہ 35 سال بعد ریٹائر، قطر کا تحفہ نیا ایئرفورس ون بنے گا 450 فیفا ورلڈ کپ: امریکا نے آسٹریلیا کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی وفاقی حکومت 407 کھرب سے زائد غیر تصویبی لازمی اخراجات کی تفصیلات آج قومی اسمبلی میں پیش کریگی پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کا بھر پور فائدہ عوام کو ہر صورت پہنچنا چاہیے، وزیراعلیٰ مریم نواز پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم انسان ہیں، ایران سے معاہدے میں پاکستان نے مدد کی؛ ٹرمپ

برگن اسٹاک: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی وفد سے اہم ملاقات.

Link copied!
برگن اسٹاک: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی وفد سے اہم ملاقات.

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کے سفارتی کردار کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان سے محبت ہے، انہوں نے بطور خاص آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کہاکہ آپ نے جو کچھ کیا، اس کے لیے ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے برگن سٹاک ریزارٹ میں امریکا ایران تکنیکی مذاکرات سے قبل امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی سپیکرباقر قلیباف و وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ملاقاتیں کیں۔

پاکستان و قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات سے قبل برگن سٹاک ریزارت سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بنا رہا، جہاں وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کی۔

اس موقع پر سٹیوووٹکوف اور جے ڈی کشنر بھی موجود تھے، جے ڈی وینس نے آگے بڑھ کر وزیراعظم کا گرمجوشی سے پرتپاک استقبال کیا۔

وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی گلے ملے ، جے ڈی وینس نے پاکستان کے سفارتی کردار کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ وی لو پاکستان،تھینک یو۔

انہوں نے پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بطور خاص کہا کہ آپ نے جو کچھ کیا اس کے لئے آپ کا شکریہ۔

مزید پڑھیں : ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیات ہیں، جبکہ ایران سے معاہدے کے سلسلے میں پاکستان نے اہم اور مثبت کردار ادا کیا۔

بعد ازاں وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیرنے ایرانی اسپیکر باقر قالیباف اور وزیرخارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی ،اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراطلاعات عطاتارڑ بھی موجود تھے۔

رپورٹس کے مطابق مذاکرات میں پاکستان اور قطر بطور ثالث کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ فریقین کے درمیان اعتماد سازی اور ممکنہ جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ مبصرین کے مطابق اگر یہ پیش رفت نتیجہ خیز ثابت ہوتی ہے تو اسے خطے کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا جا سکتا ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پردستخطوں کے تسلسل میں آج (21 جون) سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں تکنیکی سطح کے مذاکرات منعقد ہوں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ وزیر اطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ اور طارق فاطمی بھی پہنچے ہیں۔

پاکستانی وفد سوئٹزرلینڈ میں امریکا اور ایران کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات میں بطور میزبان اور ثالث شریک ہے۔

قبل ازیں دفترخارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے سلسلے میں امریکا اور ایران کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات پاکستان کی ثالثی میں 21 جون کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں منعقد ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان ثالث کی حیثیت سے اس عمل میں سہولت کاری جاری رکھے گا تاکہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت طے پانے والی مفاہمتوں کو آگے بڑھایا جا سکے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی پیش رفت کو عملی شکل دی جا سکے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت پارلیمان کے اسپیکر باقر قالیباف کر رہے ہیں، ان کے ہمراہ وزیر خارجہ عباس عراقچی، مرکزی بینک کے گورنر عبد الناصر ہمتی اور سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل سیکریٹریٹ کے بین الاقوامی امور کے نائب علی باقری بھی ہوں گے۔

ایرانی وفد میں نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی، وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی، نائب وزیر تیل حمید بورڈ سمیت ملک کے اعلیٰ اقتصادی اور سیکیورٹی حکام بھی شامل ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی ممکنہ طور پر مذاکرات میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ جائیں گے، صدر ٹرمپ کے مشیر کے ساتھ ساتھ داماد جیرڈ کشنر پہلے ہی سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں، امریکی صدر کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو ویٹکوف بھی جنیوا کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Link copied!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *