لگژری کروز شپ پر خطرناک وائرس کا حملہ، 3 مسافر ہلاک، متعدد متاثر سڑکوں پر پھرنے والا فرار زیبرا حقیقت میں گدھا نکلا! واٹس ایپ کا نئے اسٹیٹس فیچرز پر کام جاری پی ایس ایل 11؛ بابراعظم بہترین بیٹر قرار، گولڈن بیٹ اور حنیف محمد کیپ دی گئی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گی ، امریکی وزیر خزانہ پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہرمز کے نام پر بیان بازی اور ڈرامہ کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، ایران غزہ میں 8 ہزار لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، اسرائیلی میڈیا کراچی کے عوام کی محرومیوں کا دور ختم، اب تعمیر و ترقی کے زمانے کا آغاز ہوگا، خالد مقبول صدیقی امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا لگژری کروز شپ پر خطرناک وائرس کا حملہ، 3 مسافر ہلاک، متعدد متاثر سڑکوں پر پھرنے والا فرار زیبرا حقیقت میں گدھا نکلا! واٹس ایپ کا نئے اسٹیٹس فیچرز پر کام جاری پی ایس ایل 11؛ بابراعظم بہترین بیٹر قرار، گولڈن بیٹ اور حنیف محمد کیپ دی گئی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گی ، امریکی وزیر خزانہ پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہرمز کے نام پر بیان بازی اور ڈرامہ کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، ایران غزہ میں 8 ہزار لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، اسرائیلی میڈیا کراچی کے عوام کی محرومیوں کا دور ختم، اب تعمیر و ترقی کے زمانے کا آغاز ہوگا، خالد مقبول صدیقی امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا

پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Link copied!
پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

پی ایس ایل سیزن 11 کا فائنل میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

حیدرآباد کنگز مین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کا بھی حیدرآباد کی طرح آغاز اچھا نہیں ہوا۔ پشاور زلمی کے اوپنر محمد حارث صرف 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ جبکہ 7 کے مجموعی اسکور پر کپتان بابر اعظم بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔

ٹیم ابھی سنبھل بھی نہ پائی تھی کہ حیدرآباد کنگز نے پشاور زلمی کی تیسری وکٹ حاصل کر لی۔ اور 33 کے مجموعی اسکور پر کوسال مینڈس 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بریسویل صرف 4 رنز بنا کر 40 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

ایرون ہارڈی نے ٹیم کو مشکل میں سہارا دیا۔ وہ 56 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ جبکہ عبدالصمد بھی 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

حیدرآباد کنگز مین کے محمد علی نے 3 جبکہ عاکف جاوید اور حنین شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل حیدرآباد کنگز مین کی اننگز کا آغاز کپتان مارنس لابوشین اور معاذ صداقت نے کیا۔ اننگز کے آغاز پر ہی دوسرے اوور میں پہلی وکٹ گر گئی۔ جب معاذ صداقت ایک چھکا اور ایک چوکے کی مدد سے 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ معاذ صداقت کے بعد آنے والے کھلاڑی صائم ایوب نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ صائم ایوب 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ وہ ہارڈی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

51 کے مجموعی اسکور پر کپتان مارنس لابوشین بھی 20 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہو گئے۔ عثمان خان صرف 8 رنز بنا کر ہی 71 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ جبکہ عرفان خان مجموعی اسکور میں صرف ایک رنز کا ہی اضافہ کر سکے۔ نئے آنے والے کھلاڑی میکس ویل بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔

کشل پریرا 73 کے مجموعی اسکور پر صرف ایک رن بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے۔ 90 کے مجموعی اسکور پر حسان خان 12 رنز بنا کر ہارڈی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ 10 اوورز میں ہی حیدرآباد کنگز کے مجموعی 90 اسکور پر 7 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

حیدرآباد کنگز مین کے 108 کے مجموعی اسکور پر 8ویں وکٹ بھی گر گئی۔ حنین شاہ 9رنز بنا کر ناہید رانا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ ناہید رانا نے 2، سفیان مقیم اور محمد باسط نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی۔ خرم شہزاد کی جگہ ناہید رانا کو پشاور زلمی کی پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ حیدرآباد کنگز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ٹاس کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ اور کوشش کریں گے بطور ٹیم اچھا پرفارم کریں۔ بطور ٹیم جتنا حالات کو دیکھیں بہتر ہو گا۔

حیدرآباد کنگز کے کپتان مارنس لابوشین کا کہنا تھا کہ چند دنوں سے بہت اچھا لگ رہا ہے۔ یہ میرا پہلا پی ایس ایل ہے اور میں بہت پرجوش ہوں۔ وکٹ اچھی لگ رہی ہے جبکہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے فائنل کا وقت اختتامی تقریب کے باعث تبدیل کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد میچ رات 7 بجے کے بجائے 8 بجے شروع ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Link copied!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *