فیکٹ چیک: خواجہ آصف کی پاک بھارت موازنے میں بھارت کی تعریف کرنے والی ویڈیو فیک نکلی عمران خان کا نجی اسپتال سے علاج کے احکامات کے بعد عام قیدیوں کا بھی عدالت سے رجوع بانی نے کوئی ڈیل نہیں کی، وزیر داخلہ سے ملاقاتوں کی تفصیل نہیں بتا سکتا، بیرسٹر گوہر نئے صوبے پاکستان کے مفاد میں ہیں تو ضرور بننے چاہئیں، وفاقی وزیر ایرانی ریال تاریخ کی کم ترین سطح پر، ایک ڈالر 20 لاکھ ریال سے تجاوز کرگیا ایران کے پاس بین الاقوامی تجارتی راستوں کو مکمل طور پر بند کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، جے ڈی وینس برطانوی وزیرِ اعظم اپنے پہلے سرکاری دورے پر یوکرین روانہ ہونگے دو روز میں 30 وکٹیں گرنے کے باوجود میکے کی پچ کو ’بہترین‘ ریٹنگ ملنے کا امکان گولف کے اشتہار میں خاتون سے مبینہ بدسلوکی پر امریکی کمپنی نے معافی مانگ لی ایران جنگ کا ایک اور اثر، امریکا نے جنوبی کوریا کے ساتھ بڑی فوجی مشقیں منسوخ کردیں فیکٹ چیک: خواجہ آصف کی پاک بھارت موازنے میں بھارت کی تعریف کرنے والی ویڈیو فیک نکلی عمران خان کا نجی اسپتال سے علاج کے احکامات کے بعد عام قیدیوں کا بھی عدالت سے رجوع بانی نے کوئی ڈیل نہیں کی، وزیر داخلہ سے ملاقاتوں کی تفصیل نہیں بتا سکتا، بیرسٹر گوہر نئے صوبے پاکستان کے مفاد میں ہیں تو ضرور بننے چاہئیں، وفاقی وزیر ایرانی ریال تاریخ کی کم ترین سطح پر، ایک ڈالر 20 لاکھ ریال سے تجاوز کرگیا ایران کے پاس بین الاقوامی تجارتی راستوں کو مکمل طور پر بند کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، جے ڈی وینس برطانوی وزیرِ اعظم اپنے پہلے سرکاری دورے پر یوکرین روانہ ہونگے دو روز میں 30 وکٹیں گرنے کے باوجود میکے کی پچ کو ’بہترین‘ ریٹنگ ملنے کا امکان گولف کے اشتہار میں خاتون سے مبینہ بدسلوکی پر امریکی کمپنی نے معافی مانگ لی ایران جنگ کا ایک اور اثر، امریکا نے جنوبی کوریا کے ساتھ بڑی فوجی مشقیں منسوخ کردیں

امارات اسرائیل کی سازشوں میں شامل نہ ہو، ایران نے کھلی وارننگ دے دی

Link copied!

ایران نے متحدہ عرب امارات کو اسرائیل کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات پر سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابوظہبی کو اسرائیل کی سازشوں کا حصہ بننے سے گریز کرنا چاہیے۔ ایرانی حکام کے بیانات کے بعد خطے میں نئی سفارتی کشیدگی پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

قطری میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کے ملٹری سیکرٹری محسن رضائی نے کہا کہ تہران کو متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے روابط سے مکمل آگاہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایران نے اگرچہ ابوظہبی کے ساتھ دوستی کے دروازے بند نہیں کیے تاہم ایران کے صبر کی بھی ایک حد ہے۔

محسن رضائی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کو اسرائیل کی پالیسیوں اور منصوبوں کا حصہ بننے سے بچنا چاہیے، کیونکہ اس سے پورے خطے میں عدم استحکام بڑھ سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف حالیہ جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات بھی ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کی زد میں آیا تھا۔ بعض اطلاعات میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ یو اے ای نے ممکنہ طور پر ایران مخالف کارروائیوں میں معاون کردار ادا کیا۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی متحدہ عرب امارات پر تنقید کر چکے ہیں۔ برکس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ایران پر حملوں کے دوران یو اے ای نے نہ صرف خاموشی اختیار کی بلکہ ایران کے خلاف پالیسیوں پر بھی نظرثانی نہیں کی۔

عباس عراقچی نے کہا کہ یکجہتی کے احترام میں ہم نے متحدہ عرب امارات کا نام نہیں لیا لیکن ایران کو توقع تھی کہ پڑوسی ممالک کم از کم حملوں کی مذمت ضرور کریں گے۔”

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا تھا کہ ایرانی جنگ کے دوران اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے خفیہ طور پر متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اور اماراتی قیادت سے ملاقاتیں کیں، تاہم یو اے ای حکام نے ان خبروں کی تردید کر دی تھی۔

ماہرین کے مطابق ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑھتی لفظی جنگ خلیجی خطے میں سفارتی تناؤ کو مزید بڑھا سکتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب مشرق وسطیٰ پہلے ہی ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان کشیدہ صورتحال کا سامنا کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *