ابابیلوں کا وار، حوثی فرار،امریکہ ہل گیا،ایران دہل گیا۔ پیٹرول سبسڈی اسکیم؛ وزیراعظم کا وفاقی وزیر شزا فاطمہ کیلئے تمغے کا اعلان وزیراعلیٰ کے پی نے لانگ مارچ کا اگلا لائحہ عمل دے دیا، 11 اکتوبر کو صوابی پہنچنے کا اعلان دوسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے بھارت کا بھرکس نکال دیا، 250 کا ہدف بنا ڈالا طویل مدتی جنگ کیلئے اسلحے کی پیداواری صلاحیت موجود ہے، ایران بھارتی پیرا ملٹری فورس کے 4 اہلکار حادثاتی دھماکے میں شدید زخمی بلوچستان کے نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلیے فٹبال کپ کا شاندار انعقاد ہانگ کانگ سکسز: دفاعی چیمپئن پاکستان نے اسکواڈ کا اعلان کردیا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، علی امین گنڈاپور اور اسد قیصر سمیت دیگر کی 27 درخواستوں پر سماعت عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو کپڑے، دوائیاں دیں، باہر جا کر کہا کچھ نہیں دیا، لاہور ہائیکورٹ ابابیلوں کا وار، حوثی فرار،امریکہ ہل گیا،ایران دہل گیا۔ پیٹرول سبسڈی اسکیم؛ وزیراعظم کا وفاقی وزیر شزا فاطمہ کیلئے تمغے کا اعلان وزیراعلیٰ کے پی نے لانگ مارچ کا اگلا لائحہ عمل دے دیا، 11 اکتوبر کو صوابی پہنچنے کا اعلان دوسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے بھارت کا بھرکس نکال دیا، 250 کا ہدف بنا ڈالا طویل مدتی جنگ کیلئے اسلحے کی پیداواری صلاحیت موجود ہے، ایران بھارتی پیرا ملٹری فورس کے 4 اہلکار حادثاتی دھماکے میں شدید زخمی بلوچستان کے نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلیے فٹبال کپ کا شاندار انعقاد ہانگ کانگ سکسز: دفاعی چیمپئن پاکستان نے اسکواڈ کا اعلان کردیا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، علی امین گنڈاپور اور اسد قیصر سمیت دیگر کی 27 درخواستوں پر سماعت عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو کپڑے، دوائیاں دیں، باہر جا کر کہا کچھ نہیں دیا، لاہور ہائیکورٹ

وزیراعظم سے پرنس رحیم آغا خان پنجم کی ملاقات، کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو

Link copied!
وزیراعظم سے پرنس رحیم آغا خان پنجم کی ملاقات، کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو

وزیراعظم سے پرنس رحیم آغا خان پنجم نے اہم ملاقات کی ہے، جس میں کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت مختلف موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر آئے ہوئے پرنس رحیم آغا خان پنجم کے اعزاز میں وزیراعظم شہباز شریف نے ناشتے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور امن، استحکام اور حکومتوں و بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعمیری روابط کے فروغ کے لیے ان کے عزم کو سراہا۔

وزیراعظم نے ملاقات کے دوران پاکستان اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو اجاگر کیا۔ انہوں نے دیہی ترقی، صحت، تعلیم، آفات سے نمٹنے کی صلاحیت، موسمیاتی تبدیلی سے مطابقت، قابل تجدید توانائی، ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت اور نوجوانوں کی کاروباری سرگرمیوں میں اے کے ڈی این کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے خاص طور پر گلگت بلتستان اور چترال کے دُور دراز اور کمزور طبقات میں ادارے کے مؤثر کام کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے اے کے ڈی این کو پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت داری مزید وسیع کرنے کی ضرورت پر زور دیا، بالخصوص گلگت بلتستان اور چترال میں جہاں نیٹ ورک کی ادارہ جاتی موجودگی اور کمیونٹی تک رسائی کو اہمیت دی جاتی ہے۔

انہوں نے آغا خان یونیورسٹی کے ساتھ مزید تعاون کا بھی خیرمقدم کیا اور صحت و اعلیٰ تعلیم میں اس کے نمایاں کردار کو سراہا۔

ماحولیاتی تحفظ کے لیے پرنس رحیم آغا خان پنجم کی حمایت کو تسلیم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اے کے ڈی این پاکستان کی موسمیاتی مزاحمت مضبوط بنانے کی کوششوں میں ایک فطری اور قابل اعتماد شراکت دار ہے، خاص طور پر شمالی علاقوں میں جہاں گلیشیئرز سے متعلق خطرات موجود ہیں۔

وزیراعظم نے پرنس رحیم آغا خان پنجم کی پاکستان آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ان کا دوسرا گھر رہے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کے باقاعدہ دورے پاکستان اور اسماعیلی برادری کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔

وزیراعظم نے اسلام آباد ٹاکس کے لیے سرینا ہوٹل کو بلا معاوضہ فراہم کرنے پر پرنس رحیم آغا خان پنجم کی سخاوت پر بھی اظہار تشکر کیا۔ ملاقات کے اختتام پر وزیراعظم نے ان کے والد پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی تقریباً 7 دہائیوں پر محیط انسانی خدمات اور پاکستان کے ساتھ دیرینہ وابستگی کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان پوسٹ کی جانب سے پرنس کریم آغا خان چہارم کی پاکستان کے لیے خدمات کے اعتراف میں جاری یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی پیش کیا۔

پرنس رحیم آغا خان پنجم نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور انسانی ترقی کے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Link copied!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *