معاذ صداقت کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 187 درجے کی لمبی چھلانگ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل، ایران کے خلاف جنگ جلد ختم ہوجائے گی، ٹرمپ کا دعویٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کی تحریک کثرت رائے سے منظور مطالبات کی منظوری تک امریکا سے جنگ جاری رہے گی، ایران کا دوٹوک اعلان جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 7 دہشت گرد ہلاک مراد سعید افغانستان سے خیبرپختونخوا حکومت چلا رہے ہیں، رانا ثناء اللہ بیرسٹر گوہر کا بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے لا تعلقی کا اظہار پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے طلبہ سمیت 17 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی بلوچستان؛ سیکیورٹی فورسز کا واشک میں آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک، 4 زخمی معاذ صداقت کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 187 درجے کی لمبی چھلانگ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل، ایران کے خلاف جنگ جلد ختم ہوجائے گی، ٹرمپ کا دعویٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کی تحریک کثرت رائے سے منظور مطالبات کی منظوری تک امریکا سے جنگ جاری رہے گی، ایران کا دوٹوک اعلان جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 7 دہشت گرد ہلاک مراد سعید افغانستان سے خیبرپختونخوا حکومت چلا رہے ہیں، رانا ثناء اللہ بیرسٹر گوہر کا بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے لا تعلقی کا اظہار پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے طلبہ سمیت 17 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی بلوچستان؛ سیکیورٹی فورسز کا واشک میں آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک، 4 زخمی

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے طلبہ سمیت 17 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

Link copied!

پشاور:

دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے طلبہ اور اساتذہ ملبے تلے دب گئے، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق دیر کالونی کے علاقے میں واقع الخیر اسکول سسٹم کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں متعدد بچے چھت تلے دب گئے۔

ترجمان کے مطابق ایمبولینسز اور ڈیزاسٹر ویکلز نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کردیں۔ 8 زائد زخمی بچوں کو ابتدائی طور پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسپتال منتقل کردیا گیا، اور مزید کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری رہا۔

بعد ازاں ریسکیو 1122 نے ایمبولینسز کے ذریعے 40 سے زائد زخمی طلبہ اور اساتذہ کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال انتظامیہ نے پہلے 6 بچوں اور ایک خاتون ٹیچر کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی، جبکہ مزید زخمیوں کی اسپتال منتقلی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

بعد ازاں اسپتال ذرائع نے چھت گرنے کے واقعے میں 17 ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔ مقامی ذرائع ے مطابق ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم کے مطابق دیر کالونی واقعے کے 17 بچوں کو مردہ حالت میں ایل آر ایچ لایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صورت حال اور بچوں کی لاشیں دیکھ کر اسپتال کی انتظامیہ بھی غمزدہ ہے، جہاں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، تاہم کچھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

ترجمان کے مطابق تمام بچوں کی عمریں 13 سال تک ہیں جب کہ ایک خاتون ٹیچر کو بھی مردہ حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

وزیراعظم اور گورنر خیبر پختونخوا کا اظہار افسوس

وزیراعظم شہباز شریف نے اسکول کی چھت گرنے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے معصوم بچوں سمیت جاں بحق ہونے والوں کی بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور ان کے لیے صبر جمیل و زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

دریں اثنا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی دردناک سانحہ ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے متعلقہ حکام سے اسکول کی چھت گرنے کے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

فوج اور دیگر اداروں کا ریسکیو آپریشن

پشاور میں الخیر اسکول کی چھت گرنے کے افسوس ناک واقعے کے بعد فوج اور دیگر ریسکیو اداروں کی امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ پاک فوج کے جوان دیگر ریسکیو اور دیگر ریلیف اداروں کے ہمراہ شانہ بشانہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ملبے میں دبے بچوں اور دیگر اسکول اسٹاف کو ریسکیو کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ پاک فوج اور دیگر ریسیکو اداروں کے جوان ملبے میں دبے بچوں اور دیگر اسٹاف کو نکال کر اسپتال منتقل کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Link copied!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *