ایران کا امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ؛ شدید نقصان ہونے کا دعویٰ؛ کویت نے تصدیق کردی پاکستان ہائی کمیشن سے لندن میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر سامنے آ گئی امریکی تحقیقاتی ادارے نے دنیا میں اسلام کے 2035 تک غلبے کی پیش گوئی کر دی پی سی بی کا 19 نومبر کو راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے فری انٹری کا اعلان ارجنٹائن: فٹبال میچ کے دوران گیند سر پر لگنے سے نوجوان کھلاڑی ہلاک مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھی مفتی ابرار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، پولیس کے چھاپے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تربت کا دورہ، بلوچستان میں امن و ترقی کے عزم کا اعادہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں 183 پاکستانی اہلکاروں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، خواجہ آصف اقوام متحدہ، بھارت کا پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے، پاکستان تھائی لینڈ نے امریکی برآمدات پر عائد تمام تجارتی ٹیکس ختم کر دیا ایران کا امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ؛ شدید نقصان ہونے کا دعویٰ؛ کویت نے تصدیق کردی پاکستان ہائی کمیشن سے لندن میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر سامنے آ گئی امریکی تحقیقاتی ادارے نے دنیا میں اسلام کے 2035 تک غلبے کی پیش گوئی کر دی پی سی بی کا 19 نومبر کو راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے فری انٹری کا اعلان ارجنٹائن: فٹبال میچ کے دوران گیند سر پر لگنے سے نوجوان کھلاڑی ہلاک مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھی مفتی ابرار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، پولیس کے چھاپے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تربت کا دورہ، بلوچستان میں امن و ترقی کے عزم کا اعادہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں 183 پاکستانی اہلکاروں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، خواجہ آصف اقوام متحدہ، بھارت کا پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے، پاکستان تھائی لینڈ نے امریکی برآمدات پر عائد تمام تجارتی ٹیکس ختم کر دیا

اقوام متحدہ کے امن مشنز میں 183 پاکستانی اہلکاروں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، خواجہ آصف

Link copied!

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ سات دہائیوں کے دوران اقوام متحدہ کے 48 امن مشنز میں 2 لاکھ 37 ہزار اہلکار بھیج کر عالمی امن کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں، جبکہ ان مشنز میں 183 پاکستانی اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا۔

یورپی پارلیمنٹ برسلز میں شومان سکیورٹی اینڈ ڈیفنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عالمی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی خدمات اور قربانیاں اس کے فعال بین الاقوامی کردار کا ثبوت ہیں۔ دنیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ حکمت عملی، باہمی تعاون اور اجتماعی ذمہ داری کا احساس ناگزیر ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ تنازعات کے شکار علاقوں میں اقوام متحدہ کے امن مشنز میں اچانک کمی سے انسانی سلامتی کے خطرات مزید سنگین ہوسکتے ہیں، اس لیے امن مشنز کے دائرہ کار کو زمینی حقائق کے مطابق، مناسب وسائل سے لیس اور دیرپا سیاسی حل سے منسلک ہونا چاہیے۔ ان کے مطابق امن مشنز کے فیصلوں میں فوجی اور پولیس دستے فراہم کرنے والے ممالک کو بھی مؤثر نمائندگی ملنی چاہیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ امن کا تصور محض جنگ کے خاتمے تک محدود نہیں بلکہ حقیقی استحکام کے لیے انسانی تحفظ، معاشی بہتری اور سماجی ترقی کو ترجیح دینا ضروری ہے۔ موسمیاتی تبدیلی، غذائی عدم تحفظ اور معاشی کمزوریاں دنیا میں تنازعات کو مزید شدت دے رہی ہیں، جبکہ پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلی کے شدید خطرات سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ دیرینہ عالمی تنازعات کا حل بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نکالا جائے، جبکہ متاثرہ علاقوں تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ رسائی یقینی بنائی جائے اور موسمیاتی تبدیلی و ترقی سے متعلق عالمی وعدے پورے کیے جائیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان ایک جامع اور مؤثر کثیرالجہتی عالمی نظام کے قیام کے لیے پل کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے اور عالمی سطح پر انسانی وقار، انصاف اور پائیدار امن کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *