بدھ‬‮   17   ستمبر‬‮   2025
 
 

سٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے 34 سائنسدانوں اور انجینئرز کو تمغوں سے نوازا گیا

       
مناظر: 397 | 12 Oct 2023  

 

چکلالہ ( نیوز ڈیسک ) سٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے 34 سائنسدانوں اور انجینئرز کو تمغوں سے نوازا گیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل سٹرٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل یوسف جمال نے سٹرٹیجک پلانز ڈویژن (SPD) کے 34 نامور سائنسدانوں اور انجینئرز کو اعلیٰ کارگردگی کی بنیاد پر تمغوں سے نوازا۔ چکلالہ گیریژن میں ہونے والی تقریب کے دوران سائنسدانوں اور انجینئرز کی شاندار خدمات کو بے حد سراہا گیا۔