بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

افغان تارکین وطن کی واپسی کا معاملہ، بھارت پاکستان خلاف گھٹیا پروپیگنڈا پر اتر آیا

       
مناظر: 806 | 19 Oct 2023  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان کو اپنے مفاد میں ہر قسم کے فیصلے کرنے کا پورا حق حاصل ہے، لیکن حیرت انگیز طور پر بھارت نے ان اقدامات پر شور شرانا کرنا اپنا فرض سمجھ لیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاکستان نے حال ہی میں ملک سے افغانوں سمیت تمام غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اس کو پورا حق حاصل ہے ۔تاہم بھارت نے پاکستان کوجو دہائیوں سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کر نے والا دنیا کا واحد ملک ہے ،ان کے ساتھ ناروا سلوک کا مور الزام ٹھہرانا شروع کردیا ہے ۔در حقیقت پاکستان کئی مواقع پر یہ واضح کر چکا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کی یہ مہم کسی خاص قومیت کے خلاف نہیں ہے۔تاہم بھارت پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اسکے اورافغانستان کے درمیان خلیج پیدا کرنے کیلئے اس معاملے کوبڑھاچڑھا کر پیش کیاجارہا ہے ۔سیاسی تجزیہ کاروں نے خیال ظاہر کیا ہے کہ بھارت پاکستان کی جانب سے افغان شہریوں سمیت غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کی مہم پر شورشرابا کر کے نئی دلی میں افغان سفارت خانے کی بندش اور افغان طلبا کو ویزہ دینے سے اسکے انکار سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش کر رہا ہے ۔ دوسری جانب گزشتہ 15 سال سے بھارت میں مقیم افغان شدیدسماجی و معاشی مشکلات کا شکار ہیں کیونکہ انہیں وہاں روزگار، تعلیم یا صحت کی کوئی سہولت میسرنہیں ہے۔اس کے برعکس، پاکستان جس نے1951کے پناہ گزین کنونشن پر بھی دستخط نہیں کر رکھے ہیں لیکن اس نے افغان شہریوں کو پناہ گزینوں کی قانونی حیثیت دے رکھی ہے تاکہ وہ تعلیم اور صحت سمیت بنیادی سماجی خدمات تک رسائی کے اہل ہوں۔اس کے برعکس بھارت نے یہ جانتے ہوئے بھی افغان طلبا کے ویزے منسوخ کر دیئے ہیں کہ ہزاروں افغان طلبا کا صرف اس کی یونیورسٹیوں پر ہی واحد انحصارہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0