جمعرات‬‮   3   اپریل‬‮   2025
 
 

پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار پاکستان کو خرید لیا

       
مناظر: 982 | 15 Dec 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ( پی ٹی سی ایل) نے سیلولر کمپنی ٹیلی نار پاکستان خرید لی۔ پی ٹی سی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی معلومات کے مطابق ٹیلی نار پاکستان خریداری کے لیے ناروے کے ٹیلی نار گروپ کو 108 ارب روپے کی بولی دی گئی تھی۔ بولی ٹیلی نار پاکستان کی سو فیصد خریداری کے لیے نقد اور قرض کو نکال کر دی گئی تھی۔ اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی معلومات کے مطابق پی ٹی سی ایل اس خریداری کی ادائیگی بیرونی قرض سے کرے گی۔ ٹیلی نار پاکستان کے پاکستان میں ساڑھے چار کروڑ سبسکرائبرز ہیں، کمپنی نے ستمبر تک 12 مہینوں میں 112 ارب روپے کمائے تھے۔ خریداری مکمل ہونے سے پی ٹی سی ایل7کروڑ افراد کو موبائل، فکسڈ اور مائیکرو فنانس خدمات فراہم کرنے والا ادارہ ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0