اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سامنے ان کی والدہ سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی یاد میں نظم پڑھی گئی تو وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔
حیدرآباد میں ہونے والے ایاز میلے میں شاعرہ ادیب سحر امداد حسینی نے جب بینظیر بھٹو کی یاد میں نظم پڑھی تو بلاول آبدیدہ ہوگئے۔
میلے میں پڑھی جانے والی نظم بلاول بھٹو توجہ سے سنتے رہے۔ اس دوران پی پی چیئرمین آنکھوں میں آئی نمی کو بار بار رومال سے پونچھتے رہے۔