ہفتہ‬‮   30   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

پشاور: افغان شہری دہشتگردی اور بھتہ خوری میں ملوث، سی ٹی ڈی رپورٹ جاری

       
مناظر: 923 | 23 Dec 2023  

 

پشاور(نیوز ڈیسک ) محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے دہشتگردی اور بھتہ خوری میں ملوث افغان باشندوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق رواں سال دہشتگردی کے 50 واقعات میں افغان باشندے ملوث نکلے اور گزشتہ سال دہشتگردی کے 19 واقعات میں افغان باشندے ملوث تھے جب کہ مجموعی طور پر 2 سال میں دہشتگردی کے 69 واقعات میں افغان باشندے ملوث رہے۔
9 مئی واقعات میں ملوث افغان باشندوں کی تلاش، گھر گھر سرچ آپریشن کا فیصلہ
کراچی : رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ میں ملوث 2 افغانی باشندے گرفتار سی ٹی ڈی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ رواں سال 66 افغان دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا اورگزشتہ سال دہشتگردی کے واقعات میں ملوث افغانستان کے 26 باشندوں کو گرفتار کیا گیا جب کہ 2 سال میں مجموعی طور پر 92 افغان دہشتگرے گرفتارکیے گئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق رواں سال 6 افغان دہشتگرداور گزشتہ سال 4 افغان دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ رواں سال بھتہ خوری کے 8 واقعات، گزشتہ سال 4 واقعات میں افغان شہری ملوث تھے جب کہ 2 سال میں مجموعی طورپر بھتہ خوری کے 12 واقعات میں افغان باشندے ملوث پائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال 14 افغان بھتہ خور اور گزشتہ سال 6 افغان بھتہ خور پکڑے تھے جب کہ 2 سال میں مجموعی طور پر 20 افغان بھتہ خوروں کو گرفتار کیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0