\
ہفتہ‬‮   8   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

علیمہ خان کے خلاف ہنگامہ آرائی کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت آج ہو گی

       
مناظر: 423 | 30 Oct 2025  

راولپنڈی:تھانہ صادق آباد میں درج ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف آج انسدادِ دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوگی۔

عدالت نے علیمہ خان کو چھٹی مرتبہ وارنٹ گرفتاری کے تحت گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

مقدمے کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آج مقدمے میں پانچ گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے جنہیں عدالت نے طلب کر رکھا ہے جب کہ مقدمے کے دیگر 10 ملزمان کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔

عدالتی حکم کے تحت تمام گواہان کو تفتیشی افسر کے ہمراہ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔