جمعرات‬‮   9   اکتوبر‬‮   2025
 
 

دنیا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے: صدر علوی

       
مناظر: 222 | 13 Dec 2022  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا سخت نوٹس لے۔
صدر مملکت نے یہ بات اسلام آباد میں قازقستان کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے چیئرمین کوشانوف یرلان زاکانووچ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارت بے گناہ کشمیریوں کو ان کے جائز حق، حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے جس کی انہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مختلف قراردادوں میں ضمانت دی گئی ہے۔