شمالی وزیرستان(نیوز ڈیسک ) تحصیل میرانشاہ میں خودکش حملے میں 13 افراد زخمی ہو گئے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس کاکہناہے کہ خودکش حملہ آور نے دتہ خیل روڈ پر سراج فلنگ سٹیشن کے قریب خود کو اڑا لیا۔پولیس کا کہناہے کہ خودکش حملہ آورموٹر سائیکل پر سوار تھا جس نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا ۔پولیس کے مطابق زخمیوں میں 9 سیکیورٹی اہلکار اور4 عام شہری شامل ہیں۔
میرانشاہ میں خودکش حملہ، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی
مناظر: 510 | 14 Dec 2022