بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

نوجوان عمران خان کی اشتعال انگیز تقاریر سے دور رہیں، گرفتار شر پسند کے چچا کا بیان

       
مناظر: 329 | 20 Jun 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )  9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلاؤ گھیراؤ اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچانے میں ملوث ایک اور اہم شرپسند کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق سہراب نامی شرپسند کو 9 مئی کی اشتعال انگیزی میں مرکزی کردار ادا کرنے پر شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا۔ تاہم شرپسند کے ورثا نے شدید الفاظ میں شرپسندوں اور 9 مئی کے سانحے کی شدید مذمت کی۔ شرپسند سہراب کےچچا نےبھتیجے کی شرپسندی کا اعتراف اور سانحے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتا ہوں، ہمارا بھتیجا 9 مئی کے شرپسند واقعات میں گرفتار ہے۔ شرپسند کے چچا نے کہا کہ میں خبردار کرتا ہوں نوجوان نسل کو کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اشتعال انگیز تقاریر اور ان کے نظریے سے دور ہیں، یہ ایک پراپیگنڈہ ہے جو نوجوان نسل کو خراب کر رہا ہے،عمران خان ایک پراپیگنڈے پر کام کر رہے ہیں ۔
9 مئی کے روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو القادر ٹرسٹ کے نیب کیس میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہروں کے دوران ریاستی اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا تھا اس دوران پرتشدد مظاہرین نے قائم پاکستان کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کو بھی آگ لگادی تھی۔گزشتہ ماہ پولیس نے ریڈیو پاکستان کے مرکزی گیٹ توڑنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاتھا۔پولیس کے مطابق ملزم محمد عمر نے گیٹ توڑنے کے بعد اسے کباڑ کی دکان میں 9 ہزار روپے میں فروخت کیا تھا جسے پولیس نے برآمد کرلیا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0