اتوار‬‮   1   جون‬‮   2025
 
 

لاہور میں 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی فارنزک رپورٹ سامنے آگئی

       
مناظر: 501 | 28 Jun 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) لاہور میں 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی فارنزک رپورٹ سامنے آگئی ہے ۔ سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی ویڈیو ز پر مبنی یہ رپورٹ پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی نے تیار کی ہے، رپورٹ میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کا تسلسل واضح دکھائی دیتا ہے ۔ 9 مئی کے واقعات کی فارنزک رپورٹ ان ویڈیوز پر مبنی ہے جو جے آئی ٹی نے فارنزک سائنس ایجنسی کو بھجوائی تھیں ۔ رپورٹ کے مطابق ہجوم کےلبرٹی چوک سے گرجا چوک تک جانےکا ثبوت مل گیا ہے، ان ویڈیو ز میں اعجاز چوہدری سمیت تمام گرفتار ملزمان کارروائیاں کرتے نظر آرہے ہیں۔ ڈنڈے اورجھنڈے پکڑے افراد 4 بج کر 57 منٹ پر شیرپاؤ برج پرپیدل آرہےتھے،5 بج کر 10 منٹ پرگرجا چوک میں موٹر سائیکل سواروں کاہجوم اکٹھاہوا، 5،بج کر 16 منٹ پرطفیل روڈ اور اسد جان روڈپر بھی ہجوم کی موجودگی نظر آتی ہے۔ 5 بج کر 25 منٹ پر ہجوم مال آف لاہور کے باہرپہنچا،افشاں چوک، فورٹریس اسٹیڈیم اور میڈیکل چوک میں بھی ہجوم کی موجودگی کےشواہد مل گئے ہیں۔ 8 بج کر 40 منٹ پرہجوم سی ایس ڈی میں داخل ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو سزادلوانے کے لیے تمام ویڈیوزکی تجزیاتی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائےگی۔ واضح رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیا جس کے بعد سے سیکڑوں شرپسندوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0