سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے تکنیکی مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے، جہاں دونوں ممالک نے آئندہ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے مختلف شعبوں میں مشترکہ ورکنگ گروپس قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے آئی آر این اے کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بتایا کہ مذاکرات میں اہم معاملات پر پیش رفت کے لیے چار الگ الگ ورکنگ گروپس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ان کے مطابق پہلا ورکنگ گروپ اقتصادی پابندیوں کے خاتمے، دوسرا جوہری امور، تیسرا تعمیر نو اور اقتصادی ترقی، جبکہ چوتھا معاہدے پر عمل درآمد اور اس کی نگرانی سے متعلق امور پر کام کرے گا۔