یاسمین راشد سمیت قید پی ٹی آئی رہنماؤں کا چیئرمین اور سیکریٹری جنرل کے نام جیل سے خط واٹس ایپ نے یوزر نیم فیچر پر بھارتی خدشات کو مسترد کر دیا تاجکستان زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ ایل پی جی کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی کے ستائے شہریوں کی دہائی جیل اصلاحات کا آغاز اڈیالہ جیل سے ہونا چاہیے، سہیل آفریدی جیل میں مسلسل تنہائی کی سختیاں برداشت کیں، مریم نواز سونا پھر مہنگا ہوگیا، عالمی اور ملکی مارکیٹ میں قیمت میں نمایاں اضافہ لاہور؛ زیرِ تعمیر عمارت کا حصہ گر گیا، 8 سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا اہم ملک کا جی ٹی اے 6 پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان امریکی رکن کانگریس رشیدہ طلیب کا اسرائیل کی فوجی امداد روکنے کا مطالبہ یاسمین راشد سمیت قید پی ٹی آئی رہنماؤں کا چیئرمین اور سیکریٹری جنرل کے نام جیل سے خط واٹس ایپ نے یوزر نیم فیچر پر بھارتی خدشات کو مسترد کر دیا تاجکستان زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ ایل پی جی کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی کے ستائے شہریوں کی دہائی جیل اصلاحات کا آغاز اڈیالہ جیل سے ہونا چاہیے، سہیل آفریدی جیل میں مسلسل تنہائی کی سختیاں برداشت کیں، مریم نواز سونا پھر مہنگا ہوگیا، عالمی اور ملکی مارکیٹ میں قیمت میں نمایاں اضافہ لاہور؛ زیرِ تعمیر عمارت کا حصہ گر گیا، 8 سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا اہم ملک کا جی ٹی اے 6 پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان امریکی رکن کانگریس رشیدہ طلیب کا اسرائیل کی فوجی امداد روکنے کا مطالبہ

ایل پی جی کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی کے ستائے شہریوں کی دہائی

Link copied!
ایل پی جی کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی کے ستائے شہریوں کی دہائی

لاہور: ملک بھر میں ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں، بالخصوص رکشہ ڈرائیوروں اور کم آمدن والے طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں پر قابو پانے کے ذمہ دار ادارے بھی من مانی قیمتیں وصول کرنے والوں کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہیں۔

شہریوں کے مطابق اوگرا کی مقررہ قیمت پر ایل پی جی کہیں بھی دستیاب نہیں، جس کے باعث انہیں سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ رکشہ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ مہنگی ایل پی جی خریدنے کے بعد روزمرہ اخراجات پورے کرنا بھی دشوار ہو گیا ہے، جبکہ کئی افراد قرض لینے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت سستی ایل پی جی فراہم نہیں کر سکتی تو عوام کو فوری ریلیف دینے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

اوگرا نے جولائی کے لیے فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 68 روپے کمی کرتے ہوئے نئی سرکاری قیمت 241 روپے 43 پیسے مقرر کی، تاہم صارفین کا دعویٰ ہے کہ لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں، قصبوں اور دیہی علاقوں میں ایل پی جی 450 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

ایل پی جی فروشوں کا مؤقف ہے کہ انہیں پلانٹس سے ہی گیس سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ قیمت پر ملتی ہے، اس لیے کم قیمت پر فروخت کرنا ممکن نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر پلانٹس کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں ہوتی تو چھوٹے دکانداروں پر جرمانے مسئلے کا حل نہیں۔

دکانداروں کے مطابق کئی پلانٹس خریداری کی باقاعدہ رسید بھی جاری نہیں کرتے، جبکہ رسید کا مطالبہ کرنے پر گیس کی فراہمی روکنے کی دھمکی دی جاتی ہے۔ ان کے بقول، یہی وجہ ہے کہ مختلف علاقوں میں ایل پی جی مختلف نرخوں پر فروخت ہو رہی ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں بے ضابطگی کے باعث عوام کو بھاری مالی بوجھ اٹھانا پڑ رہا ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے اب تک مؤثر کارروائی نظر نہیں آئی۔ اگرچہ وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے مہنگی ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا، تاہم عوام کا کہنا ہے کہ اس کے عملی نتائج ابھی تک سامنے نہیں آئے۔

رکشہ ڈرائیور اشرف نے بتایا کہ مہنگی ایل پی جی اور دیگر اخراجات نے انہیں شدید مالی مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ ان کے مطابق وہ ایل پی جی فروشوں کے ہزاروں روپے کے مقروض ہو چکے ہیں اور روزانہ رکشے کا کرایہ ادا کرنے کے بعد گھر کے اخراجات پورے کرنا ممکن نہیں رہا۔

اس معاملے پر اوگرا کے ترجمان اور دیگر متعلقہ حکام سے مؤقف جاننے کی کوشش کی گئی، تاہم خبر کی اشاعت تک کسی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں: جیل اصلاحات کا آغاز اڈیالہ جیل سے ہونا چاہیے، سہیل آفریدی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Link copied!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *