لیے رکاوٹیں کھڑی کرنے پر کارکنوں کو ملک بھر میں ہائی ویز بند کرنے کی کال دی جس پر مختلف شہروں کی مرکزی شاہراہیں بند کر دی گئی ہیں۔
مولانا فضل الرحمن کی کال پر جے یو آئی کارکنان نے پشاور سے اسلام آباد موٹروے سمیت کراچی اور لاہور سمیت متعدد شہروں میں اہم شاہراہوں کو بند کر دیا ہے۔
سرگودھا کی ضلعی انتظامیہ نے مولانا فضل الرحمن اور جے یو آئی سے وابستہ آٹھ دیگر مذہبی شخصیات کے ضلع میں داخلے، رہائش اور قیام پر 30 دن کی پابندی عائد کر دی ہے جبکہ 19 دیگر مقامی مذہبی علما کو بھی اتنے ہی عرصے تک تقاریر سے روک دیا گیا ہے۔
سرگودھا میں جے یو آئی کی جانب سے تحفظ آئین پاکستان کانفرنس کے اعلان کے پیش نظر انتظامیہ نے فاطمہ جناح روڈ کی بیشتر دکانیں بند کروا کے پولیس کی نفری تعینات کر رکھی ہے۔ جبکہ موٹر وے انٹرچینج سیال موڑ، کوٹ مومن، سالم اور بھیرہ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
ترجمان ڈپٹی کمشنر سرگودھا سجاد حسین بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکو بتایا کہ ’سرگودھا میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔‘
دوسری جانب ترجمان سرگودھا پولیس محمد عابد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’آج 26 نومبر کو شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔
’امن و امان کو بحال رکھنے کے لیے دفعہ 144 پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا البتہ سکیورٹی ضرور فراہم کی جارہی ہے۔‘