اسلحہ ڈیلرز کے لیے ڈیجیٹل انوینٹری لازم قرار؛ 26 اگست آخری تاریخ کیف پر روس کا بڑا میزائل حملہ، 5 افراد ہلاک متعدد زخمی ایران کا آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کا آئل ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ امریکا میں سخت مالیاتی بحران کا خدشہ، قرض 40 ہزار ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا فیلڈ مارشل عاصم منیر کا عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کے بحران کا سفارتی حل نکالنے پر گفتگو ٹرمپ کا ایران کے خلاف اقتصادی جنگ کا اعلان، حمایت کرنے والے ممالک کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں وہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا، صدر مملکت میزائیل حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات کا ایران سے تجارت اور مالی لین دین معطل کرنے کا اعلان آبنائے ہرمز کی صورتحال پر غیر یقینی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں اسرائیل کی شام میں ایئربیس پر میزائل حملے؛ ہائی الرٹ جاری اسلحہ ڈیلرز کے لیے ڈیجیٹل انوینٹری لازم قرار؛ 26 اگست آخری تاریخ کیف پر روس کا بڑا میزائل حملہ، 5 افراد ہلاک متعدد زخمی ایران کا آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کا آئل ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ امریکا میں سخت مالیاتی بحران کا خدشہ، قرض 40 ہزار ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا فیلڈ مارشل عاصم منیر کا عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کے بحران کا سفارتی حل نکالنے پر گفتگو ٹرمپ کا ایران کے خلاف اقتصادی جنگ کا اعلان، حمایت کرنے والے ممالک کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں وہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا، صدر مملکت میزائیل حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات کا ایران سے تجارت اور مالی لین دین معطل کرنے کا اعلان آبنائے ہرمز کی صورتحال پر غیر یقینی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں اسرائیل کی شام میں ایئربیس پر میزائل حملے؛ ہائی الرٹ جاری

پاکستان اور چین کا کشیدگی کے خاتمے کیلئے امریکا-ایران مذاکرات میں تعاون جاری رکھنے کا عزم

Link copied!

پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے تنازعات کا اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق پرامن حل ناگزیر قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دونوں ممالک فریقن کے درمیان مذاکراتی حل کے لیے قریبی تعاون جاری رکھیں گے تاکہ کشیدگی کا مستقل خاتمہ اور پائیدار امن کو فروغ دیا جاسکے۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کے 105ویں یوم تاسیس پر مبارک باد پیش کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں ایران۔امریکا امن عمل، بالخصوص سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں پاکستان اور قطر کی ثالثی میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے پہلے دور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید دریافت کریں
Politics
نیوز پورٹل
خبروں کی اپڈیٹس
اسحاق ڈار نے وانگ یی کو آگاہ کیا کہ مذاکرات کے نتیجے میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت ثالثی عمل کی نگرانی کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جوہری معاملے، پابندیوں اور نگرانی و تنازعات کے حل سے متعلق تین ورکنگ گروپس بھی تشکیل دیے گئے ہیں، جن کا مقصد 60 روز کے اندر فریقین کے درمیان حتمی معاہدے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

نائب وزیراعظم نے امن عمل کے لیے چین کی مستقل اور مضبوط حمایت کو سراہتے ہوئے صدر شی جن پنگ کے چار نکاتی امن منصوبے اور پاک-چین 5 نکاتی امن اقدام کی اہمیت پر زور دیا۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ثالثی کے کامیاب انعقاد اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے حوالے سے اسحاق ڈار اور پاکستانی قیادت کو مبارک باد دی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں، فعال ثالثی اور مسلسل رابطوں کو سراہا۔

پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق تنازعات کا پرامن حل ناگزیر ہے، دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور چین فریقین کے درمیان مذاکراتی حل کے لیے قریبی تعاون جاری رکھیں گے تاکہ کشیدگی کا مستقل خاتمہ، پائیدار امن، مشترکہ ترقی اور باہمی خوش حالی کو فروغ دیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *