اسلحہ ڈیلرز کے لیے ڈیجیٹل انوینٹری لازم قرار؛ 26 اگست آخری تاریخ کیف پر روس کا بڑا میزائل حملہ، 5 افراد ہلاک متعدد زخمی ایران کا آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کا آئل ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ امریکا میں سخت مالیاتی بحران کا خدشہ، قرض 40 ہزار ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا فیلڈ مارشل عاصم منیر کا عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کے بحران کا سفارتی حل نکالنے پر گفتگو ٹرمپ کا ایران کے خلاف اقتصادی جنگ کا اعلان، حمایت کرنے والے ممالک کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں وہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا، صدر مملکت میزائیل حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات کا ایران سے تجارت اور مالی لین دین معطل کرنے کا اعلان آبنائے ہرمز کی صورتحال پر غیر یقینی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں اسرائیل کی شام میں ایئربیس پر میزائل حملے؛ ہائی الرٹ جاری اسلحہ ڈیلرز کے لیے ڈیجیٹل انوینٹری لازم قرار؛ 26 اگست آخری تاریخ کیف پر روس کا بڑا میزائل حملہ، 5 افراد ہلاک متعدد زخمی ایران کا آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کا آئل ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ امریکا میں سخت مالیاتی بحران کا خدشہ، قرض 40 ہزار ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا فیلڈ مارشل عاصم منیر کا عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کے بحران کا سفارتی حل نکالنے پر گفتگو ٹرمپ کا ایران کے خلاف اقتصادی جنگ کا اعلان، حمایت کرنے والے ممالک کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں وہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا، صدر مملکت میزائیل حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات کا ایران سے تجارت اور مالی لین دین معطل کرنے کا اعلان آبنائے ہرمز کی صورتحال پر غیر یقینی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں اسرائیل کی شام میں ایئربیس پر میزائل حملے؛ ہائی الرٹ جاری

وینزویلا میں شدید زلزلے کے بعد بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ

Link copied!

وینزویلا میں تباہ کن زلزلے، سینکڑوں ہلاکتیں؛ بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ

کراکس: وینزویلا کے دارالحکومت کراکس اور گردونواح میں آنے والے دو طاقتور زلزلوں نے وسیع پیمانے پر تباہی مچا دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سیکڑوں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، ڈیڑھ ہزار سے زائد زخمی ہیں، جبکہ ہزاروں افراد لاپتا بتائے جا رہے ہیں۔ امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 4 منٹ پر چند لمحوں کے وقفے سے 7.2 اور 7.5 شدت کے دو زلزلے آئے، جن کے نتیجے میں متعدد رہائشی اور تجارتی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔ ملبے تلے بڑی تعداد میں افراد کے دبے ہونے کے باعث ریسکیو کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق گزشتہ رات آنے والے زلزلوں میں سے ایک 1900 کے بعد وینزویلا میں ریکارڈ ہونے والے طاقتور ترین زلزلوں میں شمار ہوتا ہے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ تباہی کے حجم کے پیش نظر جانی نقصان میں مزید اضافے کا خدشہ موجود ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اب تک سیکڑوں لاشیں ملبے سے نکالی جا چکی ہیں، جبکہ درجنوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ہزاروں امدادی کارکن اور رضاکار ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے پورے وینزویلا میں محسوس کیے گئے، جبکہ پڑوسی ملک کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا تک بھی لرزش ریکارڈ کی گئی۔ خوفزدہ شہری گھروں سے نکل کر کھلے مقامات پر جمع ہوگئے۔

وینزویلا کے وزیر داخلہ نے ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے، جبکہ ہسپتالوں، ریسکیو اداروں اور سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق زلزلے سے وینزویلا کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے مائیکیٹیا ایئرپورٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا، جس کے باعث پروازوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ کئی علاقوں میں بجلی اور مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

دوسری جانب امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈاؤ نے وینزویلا کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا متاثرین کی امداد کے لیے مقامی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: شدید گرمی کے دوران فرانس میں بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش، ہزاروں گھر متاثر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *