بائی ننس نے قافلہ 2026 کا آغاز کر دیا بھارت؛ حادثے کے بعد مرسڈیز کی مرمت 61 لاکھ روپے میں؛ انشورنس رقم سے نئی کار خریدلیں وزیراعلیٰ پنجاب نےکرپشن کی شکایت پر ’مثالی گاؤں‘ پروجیکٹ بند کردیا، اینٹی کرپشن کو تحقیقات کا حکم گردوں کی صحت کے لیے مفید 7 غذائیں، روزمرہ خوراک میں شامل کریں اے آئی کمپنی اینتھروپک کو 80.7 ارب ڈالر کا خسارہ، مالیاتی اخراجات میں بڑا اضافہ شہر قائد کے شہریوں کے لیے خوشخبری، میئر کراچی کا ناتھا خان روڈ جلد ٹریفک کے لیے کھولنے کا اعلان پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط بی بی سی کیخلاف 10 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ؛ ٹرمپ بڑی مشکل میں پھنس گئے ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملے کا عندیہ دے دیا پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا ورچوئل اجلاس، پی ایس ایل 12 سے متعلق اہم فیصلے بائی ننس نے قافلہ 2026 کا آغاز کر دیا بھارت؛ حادثے کے بعد مرسڈیز کی مرمت 61 لاکھ روپے میں؛ انشورنس رقم سے نئی کار خریدلیں وزیراعلیٰ پنجاب نےکرپشن کی شکایت پر ’مثالی گاؤں‘ پروجیکٹ بند کردیا، اینٹی کرپشن کو تحقیقات کا حکم گردوں کی صحت کے لیے مفید 7 غذائیں، روزمرہ خوراک میں شامل کریں اے آئی کمپنی اینتھروپک کو 80.7 ارب ڈالر کا خسارہ، مالیاتی اخراجات میں بڑا اضافہ شہر قائد کے شہریوں کے لیے خوشخبری، میئر کراچی کا ناتھا خان روڈ جلد ٹریفک کے لیے کھولنے کا اعلان پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط بی بی سی کیخلاف 10 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ؛ ٹرمپ بڑی مشکل میں پھنس گئے ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملے کا عندیہ دے دیا پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا ورچوئل اجلاس، پی ایس ایل 12 سے متعلق اہم فیصلے

آبنائے ہرمز ہماری طاقت ہے، میزائل اور یورینیم پر سمجھوتا نہیں ہو گا، ایران کا دوٹوک مؤقف

Link copied!

تہران:

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور امریکا کے ساتھ مذاکرات میں اہم کردار ادا کرنے والے محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کی سب سے بڑی تزویراتی طاقت ہے اور تہران کسی بھی صورت اس پر اپنی خودمختاری سے دستبردار نہیں ہوگا۔

سرکاری میڈیا سے گفتگو میں قالیباف نے امریکا کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر بات کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں سمندری خدمات کی فیس سے صرف 60 روزہ عارضی استثنا دیا گیا ہے تاہم اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ایران اپنے مؤقف میں کوئی نرمی لائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز ہماری علاقائی سمندری حدود کا حصہ ہے۔ امریکا یہ تاثر دینے کی کوشش نہ کرے کہ ایران نے اس آبی گزرگاہ کو عسکری بنا دیا ہے۔ ہم کسی بھی قیمت پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

قالیباف نے آبنائے ہرمز کو خدا کی عطا کردہ نعمت اور ایران کا سب سے مؤثر ذریعۂ طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی انتظامی اور قانونی امور پر ایران اور عمان کے درمیان مکمل اتفاق رائے ہو چکا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات اس وقت تک آگے نہیں بڑھیں گے جب تک مفاہمتی یادداشت کی پانچ بنیادی شقوں پر عملدرآمد نہیں ہو جاتا۔

ان میں لبنان میں جنگ بندی، ایرانی تیل کی برآمدات کو یقینی بنانا اور ایران کے منجمد اثاثوں کی رہائی شامل ہے۔

ایرانی اسپیکر کے مطابق ایران، امریکا اور لبنان کے درمیان کشیدگی سے بچاؤ کے لیے ایک مشترکہ رابطہ سیل قائم کرنے پر بھی اتفاق ہو گیا ہے جس کے لیے تہران اور واشنگٹن اپنے نمائندے مقرر کر چکے ہیں جبکہ لبنان کی جانب سے بھی جلد نمائندہ نامزد کیے جانے کی توقع ہے۔

قالیباف نے کہا کہ ایران پر عائد امریکی بحری ناکہ بندی کے خاتمے کے بعد صرف دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں 4 کروڑ بیرل سے زائد تیل برآمد کیا جا چکا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مؤثر سفارت کاری اور مضبوط دفاعی طاقت مل کر نتائج دے سکتی ہیں۔

انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام، دفاعی صلاحیتیں اور یورینیم افزودگی کا حق کسی بھی صورت مذاکرات کا حصہ نہیں بن سکتے۔ ان کے بقول یورینیم افزودگی ہمارا قانونی اور ناقابلِ تنسیخ حق ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

قالیباف نے مزید کہا کہ اگر تمام امریکی اور اقوام متحدہ کی پابندیاں ختم نہ ہوئیں تو مذاکرات جاری رہیں گے اور ضرورت پڑنے پر مفاہمتی یادداشت کی 60 روزہ مدت میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Link copied!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *