جمعرات‬‮   2   جنوری‬‮   2025
 
 

مقبوضہ جموں و کشمیر دنیا کے منصفوں سے انصاف چاہتا ہے:سابق صدر آصف علی زرداری

       
مناظر: 870 | 5 Feb 2023  

اسلام آباد5فروری(نیوز ڈیسک )سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر دنیا کے منصفوں سے انصاف چاہتا ہے۔
یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر آج دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے جہاں انسانی حقوق کی پامالی روز کا معمول بن چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کشمیریوں کی رائے شماری کے مطالبے کی حامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر عالمی منصفوں سے انصاف چاہتا ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے وزیراعظم کی حیثیت سے اقوام متحدہ کے اجلاس میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی سیاسی قیادت کے ساتھ شرکت کی تھی۔ اب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی گردی کو بے نقاب کیا ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی سے خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ سابق صدر نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی آزادی ان کا بنیاد ی اور جمہوری حق ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کشمیری عوام کی جمہوری جدوجہد کی سیاسی اور اخلاقی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کشمیریوں کی رائے شماری کے مطالبے کی حامی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0