جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کشمیریوں کی جبری بے دخلی کیخلاف کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا احتجاجی مظاہرہ

       
مناظر: 318 | 16 Feb 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کو ان کی زمینوں اور جائیدادوں سے جبری بے دخل کرنے کی مہم کے خلاف آج اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے محمود احمد ساغر نے مظاہرے کی قیادت کی ۔ مظاہرے میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمود احمد ساغر نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی حکومت کی جانب سے کشمیریوں کی زمینوں پر قبضے ،انکے گھروں کو مسمار اور جائیدادوں کو ضبط کرنے کی سفاکانہ کارروائیاں جاری ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت اسرائیلی طرز پر مقبوضہ کشمیر میں انسدادِ تجاوزات کے نام پر کشمیریوں سے انکی زمینیں چھین کر اور گھروں کو مسمار کر کے کشمیری مسلمانوں کو اپنے ہی وطن میں بے گھر کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔مظاہرے کے دیگرمقررین نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں زمینوں پر قبضے کی مودی کی پالیسی کا مقصد کشمیریوں کی شناخت اور ان کے مسلم کردار کو مٹانے کے علاہ مقبوضہ علاقے کو ایک نوآبادی بنانے کی منظم کوشش ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کارروائیوں کے ذریعے بھارت انسانی حقوق کی بدترین پامالی کا مرتکب ہورہا ہے۔ مقررین نے کہاکہ مودی کی فسطائی حکومت کشمیری عوام کیخلاف بلڈوزر کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے اور عام شہریوں کے گھر ، ان کی جائیدادوں اور دیگر تعمیرات کو مسمار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی انتہاپسند اور دہشت گرد حکومت اپنی قابض انتظامیہ کے ذریعے کشمیریوں کو زبردستی ان کی زمینوں سے بے دخل کررہی ہے اور ان اقدامات کا بنیادی مقصد مقبوضہ علاقے کی مسلم اکثریتی شناخت ختم کرنا اور کشمیریوں سے ان کے بنیادی حقوق چھین کر انہیں بدترین غلامی میں دھکیلنا ہے۔انہوں نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ اتحاد و اتفاق کو فروغ دیں اور بی جے پی اور آر ایس ایس کے گٹھ جوڑ کو ظالمانہ اقدامات کے ذریعے اپنے وطن کو چھیننے اور مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں ۔ مقررین نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ آگے آئے اور بھارت کی ان کشمیر دشمن پالیسیوں اور سفاکانہ کارروائیوں کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے بھارت پر واضح کیا کہ ان اقدامات کے ذریعے کشمیریوں کو اپنے حق خودارادیت کے حصول کے جدوجہد جاری رکھنے سے روکا نہیں جاسکتا ، کشمیریوں کی جدوجہد ہر محاذ پر جاری رہے گی اور بھارت کو کشمیر سے اپنا غاصبانہ قبضہ ختم کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔مقررین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کوکشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ جنوبی ایشیامیں پائیدار امن قائم ہوسکے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0