کھلاڑی سوشل میڈیا خود استعمال نہیں کرتے، علی ترین نسیم شاہ کی حمایت میں سامنے آگئے وزیر اعظم کی موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان کو رجسٹریشن کےلیے سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت ایران پر قبضے کیلئے امریکا کو 10 لاکھ فوجیوں کی ضرورت پڑے گی، برطانوی میڈیا کا دعویٰ گوادر پورٹ پر نئے جہاز کی کامیاب برتھنگ، علاقائی کشیدگی میں اہمیت بڑھ گئی وزارت عظمیٰ سے ہٹنے کے بعد نیتن یاہو جیل میں جائیں گے، امریکی تحقیقاتی رپورٹ پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدرآباد کنگز مین کو 40 رنز سے شکست دیدی ایران جنگ پورے خطے کو طویل بحران میں دھکیل سکتی ہے، سربراہ ترک انٹیلی جنس سروس فیفن کا سندھ میں معلومات تک رسائی کے قانون میں فوری اصلاحات کا مطالبہ اسلام آباد میں پاکستان، سعودیہ، ترکیہ و مصر کے وزرائے خارجہ کی بیٹھک ختم مریم نواز کا صحت عامہ میں انقلابی اقدام، چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام کا آغاز کھلاڑی سوشل میڈیا خود استعمال نہیں کرتے، علی ترین نسیم شاہ کی حمایت میں سامنے آگئے وزیر اعظم کی موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان کو رجسٹریشن کےلیے سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت ایران پر قبضے کیلئے امریکا کو 10 لاکھ فوجیوں کی ضرورت پڑے گی، برطانوی میڈیا کا دعویٰ گوادر پورٹ پر نئے جہاز کی کامیاب برتھنگ، علاقائی کشیدگی میں اہمیت بڑھ گئی وزارت عظمیٰ سے ہٹنے کے بعد نیتن یاہو جیل میں جائیں گے، امریکی تحقیقاتی رپورٹ پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدرآباد کنگز مین کو 40 رنز سے شکست دیدی ایران جنگ پورے خطے کو طویل بحران میں دھکیل سکتی ہے، سربراہ ترک انٹیلی جنس سروس فیفن کا سندھ میں معلومات تک رسائی کے قانون میں فوری اصلاحات کا مطالبہ اسلام آباد میں پاکستان، سعودیہ، ترکیہ و مصر کے وزرائے خارجہ کی بیٹھک ختم مریم نواز کا صحت عامہ میں انقلابی اقدام، چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام کا آغاز

اسلام آباد میں پاکستان، سعودیہ، ترکیہ و مصر کے وزرائے خارجہ کی بیٹھک ختم

Link copied!
اسلام آباد میں پاکستان، سعودیہ، ترکیہ و مصر کے وزرائے خارجہ کی بیٹھک ختم

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی میزبانی میں آج اسلام آباد میں اہم بیٹھک ہوئی جس میں پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزرائے خارجہ کا استقبال کیا، اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی وزیر خارجہ خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس پہنچے۔

سعودی وزیر خارجہ فرحان بن فیصل کا دورہ مشرق وسطیٰ میں جاری حالیہ کشیدگی کے پیش نظر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

تینوں وزرائے خارجہ کی آمد کے بعد چاروں وزارئے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں مشرق وسطی میں جنگ بندی اور قیام امن کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی اور مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ مذاکرات کا پہلا راؤنڈ ختم ہوگیا اگلا راؤنڈ جلد ہوگا جس میں دی گئی تجاویز پر پیش رفت سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا جائے گا۔

ترکیہ اور مصری وزیر خارجہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

قبل ازیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ میں جمہوریہ ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فدان اور مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میں خطے کی کشیدہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر اہم مشاورت کی۔

ترک وزیر خارجہ ہاکان فدان سے ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور مضبوط تعلقات کو اجاگر کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک کے روابط مشترکہ تاریخ، ثقافت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، انہوں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پاک ترک وزرائے خارجہ نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا، اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے فریقین نے ایران کی موجودہ صورتحال سمیت دیگر اہم پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور مسلسل سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے بنیادی قومی مفادات کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، قریبی رابطے برقرار رکھنے اور دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔

مصر کے وزیر خارجہ کی وزارت خارجہ آمد

قبل ازیں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ آمد پر مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کا خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا۔

انہوں نے حالیہ اعلیٰ سطح تبادلوں، بالخصوص نومبر 2025 میں مصر کے وزیرِ خارجہ کے دورہ پاکستان کے بعد مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں وزراء نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس ضمن میں دوطرفہ طریقہ کار کو فعال بنانے، مشترکہ وزارتی کمیشن، اور کاروباری اداروں کے مابین روابط کو فروغ دینے کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے صحت کے شعبے بالخصوص ہیپاٹائٹس سی کے انسداد کے حوالے سے، مصر کی مسلسل معاونت کو سراہا اور اس شعبے میں جاری تعاون کا خیرمقدم کیا۔

فریقین نے دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے تربیتی تبادلوں اور دوسرے ادارہ جاتی طریقہ کار کے ذریعے تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

فریقین نے علاقائی و بین الاقوامی صورتحال، خصوصاً مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے تحمل، کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کر تے ہوئےغزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے جاری جارحیت کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے غزہ کے عوام تک انسانی امداد کی فراہمی میں مصر کے کردار کو سراہا۔

دونوں ممالک نے اقوامِ متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سمیت کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور مصر کے مابین قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مصر کے وزیرِ خارجہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی روابط کا تسلسل ہے، جن میں 19 مارچ 2026 کو ریاض میں ہونے والی ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ یہ بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظر میں پاکستان اور مصر کے مابین قریبی ہم آہنگی کا مظہر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Link copied!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *