ویپس کے فلیورنگ کیمیکلز صحت کے لیے کتنے نقصان دہ ہیں؟ چیٹ جی پی ٹی میں اشتہارات کے دائرہ کار کو بڑھانے کا فیصلہ آئی ایم ایف کا صحت و تعلیم اخراجات کا ہدف کم کرنے پر غور امریکی بولر علی خان کا خطرناک باؤنسر، گیند باؤنڈری کے پار ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، فیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈاپور پر طنز ایران سے لین دین بند کرو، ورنہ امریکی پابندیوں کیلئے تیار رہو، واشنگٹن کی غیرملکی بینکوں کو وارننگ فرانس کے جوہری طیارہ بردار بحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھی سعودی وزارت داخلہ نے میزائل اور ڈرون روکنے کی ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی امریکی بمبار طیارے برطانوی ایئربیس سے کیوں ہٹائے گئے؟ ٹرمپ نے بڑا انکشاف کردیا مکہ دفاعی اتحاد کا ہنگامی اجلاس: پاکستان اور ترکیہ کے فوجی دستے فوری سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ ویپس کے فلیورنگ کیمیکلز صحت کے لیے کتنے نقصان دہ ہیں؟ چیٹ جی پی ٹی میں اشتہارات کے دائرہ کار کو بڑھانے کا فیصلہ آئی ایم ایف کا صحت و تعلیم اخراجات کا ہدف کم کرنے پر غور امریکی بولر علی خان کا خطرناک باؤنسر، گیند باؤنڈری کے پار ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، فیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈاپور پر طنز ایران سے لین دین بند کرو، ورنہ امریکی پابندیوں کیلئے تیار رہو، واشنگٹن کی غیرملکی بینکوں کو وارننگ فرانس کے جوہری طیارہ بردار بحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھی سعودی وزارت داخلہ نے میزائل اور ڈرون روکنے کی ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی امریکی بمبار طیارے برطانوی ایئربیس سے کیوں ہٹائے گئے؟ ٹرمپ نے بڑا انکشاف کردیا مکہ دفاعی اتحاد کا ہنگامی اجلاس: پاکستان اور ترکیہ کے فوجی دستے فوری سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا 15 دسمبر سے 15 جنوری 2027 کے دوران انعقاد پر اتفاق

Link copied!
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا 15 دسمبر سے 15 جنوری 2027 کے دوران انعقاد پر اتفاق

صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن نے 15 دسمبر 2026 سے 15 جنوری 2027 کے دوران پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر اتفاق کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جناب سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ مقرر کرنے سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں اراکین الیکشن کمیشن نثار احمد درانی، شاہ محمد جتوئی، بابر حسن بھروانہ اور جسٹس (ر) اکرام اللہ نے شرکت کی، حکومت پنجاب کی جانب سےچار رکنی کابینہ کمیٹی صوبائی وزیربلدیات ذیشان رفیق کی سربراہی میں شریک ہوئی، دیگر اراکین میں سردار شیرعلی گورچانی، سید محمد عاشق حسین شاہ، رانا سکندر حیات شامل تھے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر نے بلدیاتی حکومتوں کے قیام کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آئین پاکستان کےآرٹیکل 140-A کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ایک آئینی تقاضا ہے اور الیکشنز ایکٹ کی دفعہ 219(4) کے تحت بلدیاتی حکومتوں کی معیاد ختم ہونے کے 120 دن کے اندر الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کروانے کا پابند ہے۔

الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا گیا کہ پنجا ب میں حلقہ بندی کا عمل مکمل ہوچکا ہے، الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ (3)219 اور پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی دفعہ 59کے تحت بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے لیے صوبائی حکومت سے مشاورت ضروری ہے۔

پنجاب کے وزیربلدیات ذیشان رفیق نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے پرعزم ہیں اور انہوں نے اس کمیٹی کو مشاورت کا مکمل اختیار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کا عمل شروع کرنا ہے اور وسائل کی مناسب فراہمی کے لیے بھی وقت درکار ہے، اس کے علاوہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے عمل میں ٹیچنگ اسٹاف کی خدمات زیادہ درکار ہوتی ہیں لہٰذا بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر 2026 سے 15جنوری 2027 کو کروانا زیادہ مناسب ہے کیونکہ اس دوران بچوں کے امتحانات بھی ہوچکے ہوں گے اور صوبے میں دھند کا مسئلہ بھی نہیں ہوگا۔

چیف سیکریٹری نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ صوبائی حکومت مذکورہ بالا تاریخوں کے دوران صوبے میں مرحلہ وار انتخابات کروانا چاہتی ہے تاکہ ان انتخابات کے لیے مناسب سیکیورٹی کی فراہمی اور بہتر انتظاما ت کیےجاسکیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کی 15 دسمبر 2026 سے 15 جنوری 2027 کے دوران بلدیاتی انتخابات کروانے کی تجویز سے اصولی طور پر اتفاق کیا اور کہا کہ اگر صوبائی حکومت مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانا چاہتی ہے تو اس سلسلے میں جلد ازجلد اپنا منصوبہ الیکشن کمیشن کے سامنے مشاورت کے لیے پیش کرے۔

چیف الیکشن کمشنر نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں پنجاب کابینہ کی کمیٹی کی تجاویز کو سراہا اور کہا کہ اس سے ایک آئینی ذمہ داری مکمل کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Link copied!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *