اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا ، انٹیلی جنس ایجنسیوں نے خاتون خودکش بمبار کو گرفتار کر لیا۔
وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں خاتون خودکش بمبار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلیجنس ایجنسیوں نے بلوچستان سے ایک خاتون خودکش بمبار کو گرفتار کیا۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ بیٹھی خاتون خودکش بمبار کو اسلام آباد میں حملے کا ہدف دیا گیا تھا، انٹیلیجنس ایجنسی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنایا۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا بلوچ روایات سے کوئی تعلق نہیں ، ہم بچیوں کو تعلیم دینا چاہتے ہیں جبکہ دہشتگرد انہیں خودکش جیکٹس پہنا رہے ہیں، ہم بچی کو باعزت طریقے سے اس کے والد کے حوالے کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشتگرد خواتین کو پھنساتے ہیں، بین الاقوامی آقاوں کو خوش کرنے کے لیے دہشتگرد بچیوں کا استحصال کرتے ہیں، خاتون کو دھمکی دی گئی کہ خود کش حملہ نہ کیا تو والد کو مار دیں گے۔
اس موقع پر خاتون نے کہا کہ کزن نے بی ایل اے کیلئے کام کرنے کیلئے قائل کیا، خود کش حملے کیلئےمیری ذہن سازی کی گئی، میری خواہش ہے کہ ڈاکٹر یا استانی بنوں۔