کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں مسلسل پانچ کاروباری سیشنز کے بعد جمعرات کو سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 91 ڈالر بڑھنے کے بعد 4 ہزار 63 ڈالر تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں تیزی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 9 ہزار 100 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 736 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 7 ہزار 802 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 67 ہزار 572 روپے تک جا پہنچی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 203 روپے مہنگی ہوکر 6 ہزار 445 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 174 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 525 روپے ہوگئی۔
مزید پڑھیں: آبنائے ہرمز ہماری طاقت ہے، میزائل اور یورینیم پر سمجھوتا نہیں ہو گا، ایران کا دوٹوک مؤقف