مصنوعی مٹھاس سے متعلق سائنس دانوں کا تشویشناک انکشاف! واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری! شہید سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات، تہران میں تاریخی جنازہ جلوس کا آغاز ہوگیا کراچی؛ عالمی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد ٹرمپ کی درخواست پر فیفا کا بڑا فیصلہ، امریکی کھلاڑی کی معطلی روک دی فیفا ورلڈ کپ: ناروے کے ہاتھوں شکست کے بعد برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار کا ریٹائرمنٹ کا اعلان فیفا ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ، ناروے نے برازیل کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی امریکا کیساتھ مذاکرات کے اگلے دور سے قبل ایرانی وزیرِ داخلہ پاکستان آئیں گے ٹرمپ کی روسی صدر پیوٹن کو یوکرین سے جنگ کے خاتمے کیلئےتعاون کی پیشکش ایران سپریم لیڈر کے قاتلوں کو انجام تک پہنچائے گا، ایرانی آرمی چیف مصنوعی مٹھاس سے متعلق سائنس دانوں کا تشویشناک انکشاف! واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری! شہید سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات، تہران میں تاریخی جنازہ جلوس کا آغاز ہوگیا کراچی؛ عالمی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد ٹرمپ کی درخواست پر فیفا کا بڑا فیصلہ، امریکی کھلاڑی کی معطلی روک دی فیفا ورلڈ کپ: ناروے کے ہاتھوں شکست کے بعد برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار کا ریٹائرمنٹ کا اعلان فیفا ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ، ناروے نے برازیل کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی امریکا کیساتھ مذاکرات کے اگلے دور سے قبل ایرانی وزیرِ داخلہ پاکستان آئیں گے ٹرمپ کی روسی صدر پیوٹن کو یوکرین سے جنگ کے خاتمے کیلئےتعاون کی پیشکش ایران سپریم لیڈر کے قاتلوں کو انجام تک پہنچائے گا، ایرانی آرمی چیف

ٹرمپ کی روسی صدر پیوٹن کو یوکرین سے جنگ کے خاتمے کیلئےتعاون کی پیشکش

Link copied!

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن کو ٹیلیفونک رابطے میں یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے تعاون کی پیش کش کی ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کریمن کے معاون یوری اوشاکوف نے بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے تقریباً 90 منٹ تک ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران یوکرین جنگ کے حل میں مدد کی پیش کش کی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ نے امریکی یوم آزادی کے موقع پر روسی صدر کو ٹیلی فون پر یہ پیش کش کی جبکہ یہ رابطہ اگلے ہفتے ترکی میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس کے پیش نظر کیا گیا تھا۔

یوری اوشاکوف نے ٹرمپ اور روسی صدر کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے حوالے سے کہا کہ امریکی صدر نے بتایا کہ وہ جنگ کے فوری خاتمے اور بحران پر قابو پانے کے لیے حل کی تلاش میں مدد کے لیے تیار ہیں۔

دونوں ممالک کے صدور کی گفتگو کو تعمیری قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس اپنے بنیادی مؤقف کے تحت اس تنازع کے سیاسی اور سفارتی حل کا خواہاں ہے۔

انہوں نے یوکرین کی جانب سے روسی تنصیبات خاص طور پر تیل کی تنصیبات سمیت میزائل کے مراکز پر کیے گئے حملوں کا اشارہ دیتے ہوئے یوکرین اور اس کے یورپی اتحادیوں پر الزام عائد کیا کہ وہ تنازع کو طول دینے بلکہ اسے مزید ہوا دینے اور شہریوں کے خلاف دہشت گردی کارروائیوں پر انحصار کر رہے ہیں۔
یوری اوشاکوف نے کہا کہ پیوٹن نے جنگ کی حقیقی صورت حال بتاتے ہوئے واضح کیا کہ روسی مسلح افواج اعتماد کے ساتھ پیش قدمی کر رہی ہیں اور ایک کے بعد ایک علاقے پر کنٹرول حاصل کر رہی ہیں۔

قبل ازیں روسی فوج نے صدر پیوٹن کو بریفنگ میں آگاہ کیا تھا کہ انہوں نے مشرقی یوکرین کے ڈونیتسک خطے میں واقع اسٹریٹجک اہمیت کے حامل شہر کوستیانتینیو پر قبضہ کر لیا ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر زیلنسکی اور یوکرینی جنرل اسٹاف نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہر اب بھی یوکرین کی افواج کے کنٹرول میں ہے جبکہ روس کا مؤقف ہے کہ تنازع کے حل کے باوجود یوکرین کے خطے ڈونباس پر ماسکو کا مکمل کنٹرول تسلیم کیا جانا چاہیے تاہم یوکرین اس مؤقف کو مسترد کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *