اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کو بڑا سیاسی دھچکا لگا ہے، حکومت سازی کی دوڑ میں پیچھے رہ جانے کے بعد اسرائیلی صدر نے سابق آرمی چیف اور حزب اختلاف کے رہنما گادی آئزن کوٹ کو نئی حکومت تشکیل دینے کی دعوت دینے کا اعلان کردیا۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق نیتن یاہو کی جانب سے یونٹی گورنمنٹ بنانے کا مطالبہ مسترد کردیا گیا ہے، جبکہ ان کے سیاسی اتحاد نے 120 رکنی کنیسٹ میں صرف 53 نشستیں حاصل کی ہیں۔ حزب اختلاف کی جماعتوں نے 48 اور عرب جماعتوں نے 19 نشستیں جیتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی صدر آج شام گادی آئزن کوٹ کو باضابطہ طور پر حکومت سازی کی دعوت دیں گے، جس کے بعد انہیں نئی حکومت تشکیل دینے کے لیے 28 روز کی مہلت حاصل ہوگی۔
اسرائیلی صدر نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت سازی کی کوششیں ناکام ہوئیں تو کنیسٹ تحلیل کردیا جائے گا، جس کے نتیجے میں ملک میں دوبارہ انتخابات کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب نیتن یاہو کے لیے حکومت سازی کی راہ میں مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ غزہ جنگ اور ایران کے ساتھ جنگ کے تناظر میں ان کی سیاسی پوزیشن پہلے ہی دباؤ کا شکار ہے، جبکہ انتخابی نتائج نے بھی ان کے اتحاد کو واضح اکثریت سے محروم کردیا ہے۔